واپڈا ہسپتال ملتان میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ڈاکٹر خلیل الرحمن
بدھ 18 اپریل 2018 00:00
(جاری ہے)
آپریشن تھیٹرز اور ڈینٹل سیکشن کو بہتر بنایاگیاہے۔
انتظار گاہوں کی حالت بہتربنائی گئی ہے اور ہسپتال کی لیبارٹری میں ایکسرے، خون کے نمونوں سمیت دیگر تمام ٹیسٹ کئے جارہے ہیں اور بناء کسی چارجز کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو لیبارٹری کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لئے کائونٹرز کی تعدادبڑھادی گئی ہے تاکہ انتظار نہ کرناپڑے ۔ حکومت کی جانب سے منظور شدہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں اور بہبود آبادی کے کورسز بھی مہیاکئے گئے ہیں تاکہ کثیرالمقاصد ہسپتال کا مقصد پوراہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی مختلف انواع اور پیچیدہ امراض کی دوائوں کی ہسپتال میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے شوکت خانم میموریل اور دل کے مریضوں کے علاج کے لئے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان سے معاہدہ کیاگیاہے ۔ مہلک امراض کے مریضوں کو فوری طورپر شوکت خانم اور کارڈیالوجی ٹرانسفر کیاجارہاہے اور نشتر ہسپتال مینارکی سروسز بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔ لیبارٹری اورایمرجنسی سروسز24گھنٹے فراہم کی جارہی ہیں جہاں ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہاہے ۔ واپڈا ہسپتال میں 50بیڈز کی گنجائش ہے جبکہ ملازمین کے بچوں کے علاج کے لئے چائلڈ سپیشلسٹ، جنرل سرجن، آنکھوں ، دل کے امراض اور گائنی کے قابل ڈاکٹرز موجود ہیں جو روزانہ سینکڑوں مریضوں کی خدمت کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز میں تمام اعلیٰ معیار کی دوائیں اور جان بچانے والی ادویات دستیاب ہیں اور 2ایمبولنسز بھی موجود ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد افضل، سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر علی عباس، آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جہانزیب لون، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سجاداور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعام اللہ خان بھی موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.