بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 36لاکھ 41ہزار روپے جرمانہ

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

ملتان ۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس چیکنگ ٹیموں نے ریجن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مارچ 2018؁ء کے دوران117بجلی چورپکڑ لئے ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر36لاکھ40ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا اور پہلے سے عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سی6 لاکھ99ہزارروپے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائے ہیں ۔

منیجر ایم اینڈ ایس انجینئر عباس لاشاری کی سربراہی میں چیکنگ ٹیموں نے ملتان شہر میں نواں شہر سب ڈویژن میں 9بجلی چوروں کو589150روپے، گارڈن ٹائون سب ڈویژن میںایک صار ف کو442250روپے،شاہ رکن عالم سب ڈویژن میںایک بجلی چور کو 17520روپے، مخدوم رشید سب ڈویژن میں 5 بجلی چوروں کو 42860روپے، غلہ منڈی سب ڈویژن میں دو صارفین کو 19140روپے، ممتازآبادسب ڈویژن میں 2بجلی چوروں کو 122590روپے اور قصبہ مڑل سب ڈویژن میں ایک بجلی چور کو 209550روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

(جاری ہے)

شاہ صدردین سب ڈویژن ڈی جی خان میں 42بجلی چوروں کو704440روپے، کوئٹہ روڈ سب ڈویژن میں 6بجلی چوروں کو710380روپے، ڈی جی خان فرسٹ سب ڈویژن میں 4بجلی چوروں کو126850روپے، سنگم سب ڈویژن میں 3بجلی چوروں کو 81030 روپے، رورل سب ڈویژن خانپور میں 6 بجلی چوروں کو74460روپے، خانیوال فرسٹ سب ڈویژن میں2صارفین کو15820روپے، سنانواں سب ڈویژن میں 14صارفین کو142790روپے،چوک سرور شہیدسب ڈویژن میں19صارفین کو 341600روپے جرمانہ عائد کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :