80فیصد سڑک حادثات موٹر سائیکل سواروں کی غفلت سے پیش آ تے ہیں،ڈاکٹرناطق

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

ڈی جی خان۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا ہے کہ 80فیصد سڑک حادثات موٹر سائیکل سواروں کی غفلت سے پیش آ تے ہیں جس کی وجہ سے متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں ․ ریسکیورز موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال کے بارے میں بھر پور آگاہی دیں ․ انہوںنے یہ بات مرکزی سٹیشن پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ․ اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالروف سمیت دیگر ریسکیورز موجود تھے ․ ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سڑک حادثات سے بچا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :