نوجوان نسل کی کردار سازی کیلئے اساتذہ کو بھر پور محنت کرنا ہو گی ،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

ڈی جی خان۔ 17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ اساتذہ کی محنت سے ضلع ڈیرہ غازیخا ن وزیر اعلی پنجاب روڈ میپ کے تحت آٹھ درجے بہتری کر کے نمایاں پوزیشن پر آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران مردوخواتین اساتذہ کی ذاتی دلچسپی سے ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایاجائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوان نسل کی کردار سازی کیلئے اساتذہ کو بھر پور محنت کرنا ہو گی ․ تعلیمی اداروں میں بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے گا جس کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔