گوجرانوالہ،ایف ایف سی کے زیرِاہتمام گندم کے نمائشی پلاٹ پر فیلڈ ڈے کا انعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

گوجرانوالہ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) گوجرانوالہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیرِاہتمام گندم کے نمائشی پلاٹ پر فیلڈ ڈے منعقد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی پرویز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تھے، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالرزاق، ہیڈ آف سیلز راجہ اسامہ سمی ،زرعی ماہر محمد عباس ضیاء اور علاقے کے ترقی پسند کاشتکار بھی مو جود تھے،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع پرویز اختر نے گندم کے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ فیلڈ ڈے میں آنیوالے کاشتکاروں کو بتایاکہ کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال سے دھان کے بعد گندم کی پیداوار تقریباً55من فی ایکڑ آسانی سے حاصل کی جاسکتی ہے ، کاشتکار ایف ایف سی کے اس نمائشی پلاٹ پر اپنائی گئی جدید ٹیکنالوجی پر عمل کر یں تو وہ اس پیداواری ہدف کو آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ڈی اے پی اور یوریا کے ساتھ ساتھ پوٹاش، زنک اور بوران کا استعمال کریں، چھوٹے قد کی اچھی ورائٹی کاشت کریںاور گندم کوگرنے سے بچانے کیلئے گندم کو پانی لگانے میں احتیاط کریں ،دھان کی فصل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھان کو 2بوری ڈی اے پی، آدھی بوری پوٹاش اور 3کلوگرام فی ایکڑڈال کر کاشت کریں،پنیری منتقلی کی8سے 10دن بعد6کلوگرام زنک سلفیٹ(33فیصد) فی ایکڑ ڈالیں، یوریا دو قسطوںمیں ایک قسط 20سی30 دن بعد اور دوسری قسط40سی50دن دیں،زرعی ماہر محمدعباس ضیاء نے کاشتکاروں کو بتایا کہ گندم کے اس نمائشی پلاٹ پرفیصل آباد2008ورائٹی22نومبرکو زیروڈرل کے ذریعے کاشت کی گئی اور 55من پیداوار حاصل کرنے کیلئے 50کلوگرام گندم کا زہر آلودہ بیج استعمال کیا گیا جبکہ زمین کے تجزیئے کی بنیاد پر 2بوری سونا ڈی اے پی، 2بوری سونا یوریا ،1 بوری ایف ایف سی پوٹاش ،6کلو گرام زنک سلفیٹ اور 3کلو گرام بوران فی ایکڑکھادیں ڈالی گئیں۔

متعلقہ عنوان :