رحیم یارخان،چوری کی 3وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون اوردرخت چرا کرلے گئے

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

رحیم یارخان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) رحیم یارخان اورا س کے نواحی علاقوں میں چوری کی 3وارداتوں میں ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون،درخت چرا کرلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، چوری کی پہلی واردات کلب روڈ کے رہائشی فیصل کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم فاروق احمد جوکہ اس کاملازم ہے نقدی مالیت4لاکھ روپے چراکرفرارہوگیا، دوسری واردات فوجی کالونی کی رہائشی سکینہ بی بی کے ساتھ پیش آئی جہاں6ملزمان منظور احمد وغیرہ اس کا موبائل فون مالیت20ہزارروپے چراکرفرارہوگیا جبکہ چوری کی تیسری واردات پکالاڑاں کے رہائشی فارسٹ گارڈ محمد عامر کے ایریا میں ہوئی جہاں7ملزمان فدا حسین وغیرہ سرکاری درخت مالیت78ہزار400روپے چراکر فرارہوگئے، پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :