رحیم یارخان،پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون، خا تون سمیت 7 ملز مان گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

رحیم یارخان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری مزید150لیٹرشراب چالو بھٹی کے آلات، 5کلو بھنگ ، ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملزم فیض احمد سے 60لیٹرشراب، ملزم جہانگیر سی40لیٹرشراب،ملزم محمد اعجاز احمد سی50لیٹرشراب چالو بھٹی کے آلات ، اسی طرح ملزم ساجد سی5کلو بھنگ جبکہ ملزم شبیر احمد سی170گرام چرس، ملزمہ نذیراں سی1260گرام چرس جبکہ ملزم علی رضا سی279 گرام چرس برآمد کرکے ان ملزمان کو حراست میں لے کر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :