پنجاب حکومت کا صوبہ بھرمیں اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس ، ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

رحیم یارخان۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے صوبہ بھرمیں اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کا نوٹس لے لیا، ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم،مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ حکام کو جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کر کے ان کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لیا ہے ۔ اس سلسلہ میں ہدایت کی جاتی ہے کہ ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن کے کنوینئر ڈپٹی کمشنرز ہوں گے ، کمیٹیاں ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر قیمتوں کو بڑھانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کریں اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیں۔

متعلقہ عنوان :