تنظیم شہری دفاع سیالکوٹ کومزید فعال بنانے کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
بدھ 18 اپریل 2018 00:00
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تنظیم شہری دفاع کے عہدیداران اور رضاکاروں کی خدمات گراں قدر ہیں،ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے تنظیم شہری دفاع کے رضاکار بلا خوف خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں اور رضاکاروں کی ہر ممکن عزت افزائی کی جائے گی ۔
انہوں نے تنظیم شہری دفاع کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ اے ڈی سی جنرل میثم عباس کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ میں تنظیم شہری دفاع کے فنڈز کے اجراء کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں ۔ چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپور نے بتایاکہ تنظیم شہری دفاع کے 615 رضاکار خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہیں زمانہ جنگ ہو یا امن جب بھی انتظامیہ اورشہریوں کو ضرورت پڑی ہے تو تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کے آگے بڑھ کر خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے کہاکہ محرم، رمضان ، عیدمیلاد النبی ؐ سمیت دیگر اہم ایام میں تنظیم شہری دفاع کے بہادر اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار رضا کاروں نے ٹریفک کنٹرول کرنے اور سیکیورٹی کے ذمہ داریاں بخوبی احسن انجام دی ہیں اورآئندہ بھی یہ خدمات انجام دینے کیلئے پُرعزم ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.