گوجرانوالہ،ریسکیوموٹر بائیک ایمبولینس سروس نے معمر شخص کی زندگی بچا لی

بدھ 18 اپریل 2018 00:00

گوجرانوالہ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)ریسکیو 1122کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے بروقت پہنچ کر معمر شخص کی زندگی بچا لی ، مریض کو ابتدائی طبی امدا د کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عبدالمجید نامی شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس پر موٹر بائیک ایمبولینس کو فوری طور پر موو کروا دیا گیا اور چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کا سٹاف موقع پر پہنچ گیا،عبدالمجید کا دل کام کرنا بند ہو گیا تھا مگر ریسکیو اہلکاروں نے اس شخص کا فوری cardio pulmonary resuscitation شروع کردیا گیا،جس سے اس کے دل کی دھڑکن بحال ہو گئی ،تاہم معمر شخص کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعدہسپتال منتقل کر دیا گیا۔