نواز شریف قومی اداروں کے خلاف چڑھائی کر رہے ہیں اس کا خمیازہ جلد بھگتیں گے ،شیخ رشید
جسٹس اعجاز الاحسن کے گھرپر فائرنگ واقعے سے شہبازشریف کے گڈ گورننس کا پول کھل گیا مشاہد حسین جی حضوری کرنے والا آدمی ہے جس کی وجہ سے میں ق لیگ سے الگ ہوا سی پیک کے معاملے پر مشاہدحسین ارسطو بنا بیٹھا ہے نواز شریف 90 کی دہائی میں اپنی کا بینہ کے وزیروں کے آواز ٹیپ کیا کرتا تھا شاہ عبداللہ کی ذاتی درخواست پر نواز شریف کو پارٹی ملی آئندہ الیکشن میں چھوٹے سیاسی جماعتیں سے ملکر عمران خان کو کامیاب کرائیں گے،عام انتخابات اگست میںہونگے، نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 17 اپریل 2018 23:27
(جاری ہے)
مستقبل قریب ہیںوہ خود کاٹیں گے۔ شہباز شریف کے پاس اپنی کوئی قوت اورفیصلہ نہیں ہے یہ ہمیشہ نواز شریف کے پاس جاتا ہے ڈی سی گجرانوالہ کو تقل کرنے کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر دو دفعہ فائرنگ کی گئی اس سے خدشہ ہے کہ ملک میں خطرات کا ٹریلر چل چکا ہے ۔
پنجاب پولیس کی نااہلی سب پر عیاں ہو چکا ہے۔ جبکہ شہباز شریف کی گڈ گورننس کا جنازہ بھی نکل گیا۔ ووٹ کو عزت دو کا یہ مطلب نہیں ہے کہ نواز شریف کو عزت ملنا ہے۔ نواز شریف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ، مشاہد حسین اس وقت کہاں تھے جب مشرف سے عزت مل رہی تھی میں نے عوامی مسلم لیگ مشاہد حسین کی وجہ سے بنایا۔ مشاہد حسین جی حضوری والا آدمی ہے۔ جو سیاستدان ارسطور کا دفاع لے کر بھی پارٹی بدلے اسے لوٹا ہی کہا جاتا ہے ۔ مشاہد حسین آرمی چیف کو سینیٹ میں لے کر گئے سی پیک کے معاملے پر مشاہد حسین اپنے آپ کو ارسطور بنایا ہوا ہے نواز شریف کی ہمیشہ سے کمزوری رہی ہے کہ وہ فوج کو ٹیپ کرتا ہے ۔ چیف آف آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ نے مجھے خود کہا ہے کہ نواز شریف کو سمجھائیں ورنہ بہت برا ہو گا ۔ نواز شریف نے پورا ملک لوٹ کر تارون کا خزانہ بنایا منی لانڈرنگ کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں ہے بلکہ پورے ملک میں ہے اس ملک کا سانحہ ہے کہ سیاستدان کماتے یہاں ہیں اور عیاشی کرنے کے لئے باہر کے ملکوں میں بھیجتے ہیں ابھی پارٹ ون ہے اس کے بعد پارٹ چلے گا جس میں کرپشن چلے گا جس میںکرپشن کرنے والے کئی شرکاء کے نام شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ 31 تک سیاسی حالات واضح ہو جائیں گے ستم ظریقی ہے کہ پاکستان میں کانے کے منہ پر نہیں کہتا کہ تم کانے ہو ۔ مخالفین ہمیشہ پیٹھ پیچھے باتیں کر تے ہیں۔ کسی میں آج تک جرات نہیں ہوئی کہ سامنے آ کر بات کرے ۔23 مارچ کو پاکستان میں اہم لوگ آتے تھے اور نواز شریف کو قطر بھیجنے کی بات کی۔ جب نواز شریف مشرف دور میں سعودی عرب بھیجا گے اس وقت فوج تیار نہیں تھی ۔ کنگ عبداللہ کی زاتی درخواست پر ان کو جیل سے رہائی دی گئی۔ نواز شریف کا ہمدرد شیخ مجیب الرحمان ہے جبکہ مودی اس کا یار ہے۔ نواز شریف حاصل بزنجو کو اپنے مقصد کے لئے استعمال کر رہے ہیٖں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن وہی کرتا ہے جس کا سنبھالنے والا زیادہ ہو بچے لندن کے فلیٹوں کے مالک ہیں ان کی خمیر میں مال بنانے کی بات ہوتی ہے تمام سیاسی منظر نامے پر عمران خان اچھا نظر آ رہا ہے تمام چھوٹے سیاسی جماعتیں مل کر عمران خان کو کامیاب بنائیں گے۔ 20 اپریل کو رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کروں گا ساتھ اکیسٹھ اورباسٹھ میں عمران خان سے مل کر الیکشن لڑوں گا ۔ الیکشن اگست یا ستمبر میں ہو ں گے ،مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.