بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی،ناصر حسین شاہ10 بسیںسرکاری

10 بسیں ندامت کی بات ہے مگر یہ آغاز ہے، بسوں میں بتدریج اضافہ ہو گا ، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

منگل 17 اپریل 2018 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی، 10 سرکاری بسیں ندامت کی بات ہے مگر یہ آغاز ہے، بسوں میں بتدریج اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا ہے کہ 10 بسیں بارش کا پہلا قطرہ ہے انٹرسٹی کراچی کے لئے 600 اور انٹرسٹی سندھ کے دیگر شہروں کے لئے 600 بسوں کے منصوبے میں سندھ حکومت نے فنڈز بھی ٹرانسفر کر دیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہزاروں بسیں چلانے کا وعدہ کیا تھا سندھ میں کچھ مشکلات ہیںبلاول بھٹواور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی عوام کو سہولیات دینے پر توجہ ہے ہمارا ایدھی لائن کا منصوبہ بھی تھا جو عدالتوں میں ہے کوشش ہے کہ تھوڑے عرصے میں اورنج لائن کو شروع کر دیںرایڈ لائن منصوبے پر بھی بات چیت چل رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ 10 بسوں سے جو آغاز کیا گیا ہے اس میں بتدریج اضافہ ہو گا پھر انتخابات سے قبل بہت سے روٹس پر بسیں چل چکی ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :