وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

میڈیا، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں خصوصاًچین اور ایگزیکٹو ثقافتی پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان فلم ، میڈیا ،ثقافت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،مریم اورنگزیب

منگل 17 اپریل 2018 22:56

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے چین کے سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات،ملاقات میں میڈیا، اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں خصوصاًچین اور ایگزیکٹو ثقافتی پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرمریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان فلم ، میڈیا ،ثقافت کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سی پیک کو فنکاروں، فلم، ٹی وی ڈراموں ،آرٹس اور دستکاری کے کے تبادلوں کے ذریعے ثقافتی راہداری میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان نے فلموں صنعت اور مشترکہ منصوبوں میں چینی سینما ماڈل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔پاکستان نے فلمی صنعت اور اور پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے چینی سینما ماڈل سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جلد ہی چین کے سینما گھروں میں 2پاکستانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ امید ہے فلموں کے ذریعے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کی ثقافت اور اقدار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔مریم اورنگزیب نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں تعاون پر چین کے کردار کو سراہا۔چینی سفیر نے پاکستان اور چین کے مابین ثقافتی تعلقات کو مضبوط اور خصوصی فلم کے شعبہ میں فروغ دینے کے حوالے سے وزیر مملکت اطلاعات کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :