راولپنڈی ، معیار تعلیم کو بلند کر کے ہم تر قی یا فتہ مما لک کی صف میں شا مل ہو سکتے ہیں،محمود گو ندل

حکو مت پنجاب نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کیلئے سکو ل ایجو کیشن پر خصو صی تو جہ دی ،تعلیم کے ذ ریعے اخلا قی بلندی اور معا شی وسماجی تر قی کا راز بھی حا صل کرسکتے ہین،ڈپٹی کمشنر کا خطاب

منگل 17 اپریل 2018 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمود گو ندل نے کہا ہے کہ معیار تعلیم کو بلند کر کے ہم تر قی یا فتہ مما لک کی صف میں شا مل ہو سکتے ہیں کیو نکہ تعلیم کے ذ ریعے نہ صر ف ہم اخلا قی بلندی حا صل کر تے ہیں بلکہ معا شی وسماجی تر قی کا راز بھی اسی میں پنہاں ہے۔

(جاری ہے)

ملکی تر قی میں تعلیم کی مسلم اہمیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے حکو مت پنجاب نے تعلیم کے معیار کو بہتر سے بہتر ین بنا نے کے لئے سکو ل ایجو کیشن پر خصو صی تو جہ دی ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جا نب سے انر و لمنٹ، مسنگ فسیلیٹز، ٹیچر ٹر یننگ کے انعقا د کے ذ ر یعے معیار تعلیم کو بہتر کر نے کے لئے اقدامات کئے جا ر ہے ہیں تا کہ تعلیم کو عام کر کے ضلع را ولپنڈی کی تقر یبا سا ڑ ھے پانچ ملین آبادی کو سود مند و رک فور س میں ھا لا جا سکے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس میں محکمہ تعلیم کے حو الے سے منعقدہ جا ئزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ڈسٹر کٹ ما نیٹر نگ آ فیسرعدنان بدر،چیف ایگز یکٹو افسروڈ سٹر کٹ ایجو کیشن اتھارٹی قا ضی طا رق کے علاوہ تبادلوں کے حوالے سے بنائی جانے والی سکروٹنی کمیٹی کے اراکین عا مر اقبال ڈسٹرکٹ ایجو کیشن ایس ای، اکرم ضیاء ڈی ای او، شا ہدہ ہا شمی ڈی ای او، ر فعت بتول ڈ پٹی ڈی ای او،و سیم اشرف ، محمد یو سف ،حا فظ آ صف شہز اداے ای او،شا ز یہ شریف ٹیکنیکل کوا رڈ ینیٹر گو جر خان، جا و ید اختر ، وقا ر احمد قا ضی ،را فعہ طا ہرہ ڈ پٹی ڈسٹر کٹ ایجو کیشن آفیسر کہو ٹہ و د یگر متعلقہ افسران نے شر کت کی اس مو قع پر سکول ایجو کیشن کی جانب سے بر یفنگ د یتے ہو ئے بتا یا گیا کہ ضلع بھر کے سکو لوں میں مسنگ فسیلیٹز کو ایمرجنسی بنیا دوں پر مکمل کر نے کے لئے اقدامات جا ری ہیںسکولوں میں چار دیواری اور مطلو بہ کلاس رومز کی تعداد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اسکے علاوہ سکول انرولمنٹ کے سلسلے میں خصو صی کا وشوں کے ذ ر یعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام تر بچوں کو سکولوں میں دا خلہ کروا کر سولہ سال تک مفت تعلیم دی جائے نیز تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اسے جد ید تقا ضوں سے ہم آ ینگ ر کھنے کے لئے جہاں سلییبس پر تو جہ دی جا رہی ہے وہی ٹیچر ٹر یننگ کے ذ ر یعے اسا تذ ہ کو روا یتی طر یقوں سے ہٹ کر تخلیقی انداز میں تعلیم عام کر نے کی تر بیت بھی و قتا فوقتا دی جا تی ہیں کیو نکہ ہمارے مستقبل کے معماروں کی تر بیت ان کے ہا تھ میں ہے ایسے میں اسا تذہ کو جد ید طر یقوںسے ہم آ ہنگ کر نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ وہ اسی طرز پر اپنے طا لب علموں کی تر بیت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :