بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی ، نواز شریف ا مریم نواز کے ہمراہ کل لندن روانہ ہوں گے

منگل 17 اپریل 2018 22:54

بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی ، نواز شریف ا مریم نواز کے ہمراہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی ، نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ آج بدھ کو لندن روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان شریف خاندان کے ایک بیان کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت زیادہ خراب ہو گئی ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر انہیں ایک ہفتہ نگہداشت میں رکھا جائے گا کلثوم نواز کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد نواز شریف ان کی عیادت کے لئے آج بدھ کو لندن جائیں گے ان کی بیٹی مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔

کلثوم نواز شدید علیل اور گزشتہ ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری والدہ علیل اور ہسپتال میں ہیں جنہیں قوم کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔۔