کوئٹہ ، کارا ور موٹرسائیکل تصادم میں لیویز اہلکار جاں بحق ، ایک شخص زخمی

منگل 17 اپریل 2018 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کارا ور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلعہ سیف اللہ کے علاقے کار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں لیویز اہلکار عبدالمالک موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی ساتھی خالو شدید زخمی ہو گیا لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :