نیشنل ہسٹری میوزیم شاندار پراجیکٹ ، تاریخ پاکستان کو زندہ کیا گیا ہے، سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا :شہباز شریف

گریٹر اقبال پارک پاکستان کے دل شہر لاہور میں شاندار اضافہ جبکہ گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کا قیام ایک شاندار اضافہ ہے بہت سے لوگوں نے محنت کی ہے، بہت سے لوگوں نے وقت ضائع کیااور ملک کو برباد کیا ،ہمیں ماضی کو بھول کر اور سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے اگر آپ محنت سے کام نہیں کریں گے تو نیب کیا آپ اپنا خود بگاڑ لیں گے نیب احتساب کا ادارہ ہے اسے اپنا فرض اداکرنا ہے ، آپ محنت سے کام کریں گے تو نیب بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا: وزیر اعلی پنجاب وزیر اعلی پنجاب گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم اور جھیل کا افتتاح کردیا، پارک میں پودا بھی لگایا وزیر اعلی کا نیشنل ہسٹری میوزیم کا دورہ اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت ، وزیر اعلی نے گریٹر اقبال پارک میں بنائی گئی جھیل کا بھی دورہ کیا

منگل 17 اپریل 2018 22:54

نیشنل ہسٹری میوزیم شاندار پراجیکٹ ، تاریخ پاکستان کو زندہ کیا گیا ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک میں بنائے گئے نیشنل ہسٹری میوزیم کا افتتاح کیا-وزیراعلی نے گریٹر اقبال پارک میں پودابھی لگایا - وزیر اعلی نے نیشنل ہسٹری میوزیم کے افتتاح کے بعد میوزیم کا دورہ کیا اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا - وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل ہسٹری میوزیم شاندار پراجیکٹ ہے جس میں تاریخ پاکستان کو زندہ کیا گیا ہے -گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کا آغاز ایک تاریخی واقعہ ہے اور یہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہوگا -اس میں آزادی کے بنیادی تصور، جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان کے ابتدائی منزل کی منظر کشی کی گئی ہی-وزیر اعلی نے نیشنل ہسٹری میوزیم کے شاندار منصوبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ گریٹر اقبال پارک میں عالمی معیار کا نیشنل ہسٹری میوزیم بنایا گیا ہے اور مجھے یہ میوزیم دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے اور میں یہاں آکر تاریخ میں کھو گیا ہوں - نیشنل ہسٹری میوزیم نے تحریک قیام پاکستان کی یاد تازہ کر دی - وزیراعلی محمد شہبازشریف نے نیشنل ہسٹری میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح گریٹر اقبال پارک پاکستان کے دل شہر لاہور میں شاندار اضافہ ہے اسی طرح گریٹر اقبال پارک میں نیشنل ہسٹری میوزیم کا قیام ایک شاندار اضافہ ہی-انہوںنے کہاکہ گریٹر ا قبال پارک وہ تاریخی مقام ہے جہاں 1940میں پاکستان کی قرارداد منظوری ہوئی، اس قرار داد کی منظوری کے بعد قائد اعظم محمد جناح ؒ کی قیادت میں تحریک پاکستان شروع ہوئی-23مارچ1940کو برصغیر بھر سے لوگ جمع ہوئے جن میں مسلمان ، غیر مسلم، سکالرز ، وکلاء ، محنت کش ، کھلاڑی ، شاعر اور خواتین شامل تھیں-یہاں ان صوبوں سے بھی لوگ آئے جو جانتے تھے کہ انکا صوبہ پاکستان کا حصہ کبھی نہیں بن سکتا تھا -قیام پاکستان کے لئے لوگوں نے اپنے جان ومال کی قربانی دی اور لاکھوں لوگ اپنے گھر بار ،کاروبار اور جائیدادیں چھوڑ کر پیدل ،گاڑیوں اور دیگر سواریوں پر سفر کی مشکلات برداشت کرتے ہوئے پاکستان آئے اور نیشنل ہسٹری میوزیم نے تحریک پاکستان کو زندہ کر دیاہی-انہوںنے کہاکہ گریٹر اقبال پارک میں عالمی معیار کا تاریخی میوزیم بنایا گیاہے جسے سب کو دیکھنا چاہیے تاکہ انہیں قیام پاکستان کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں سے مکمل آگاہی ملی-اس میوزیم میں آنے سے انہیں پتہ چلے گا کہ قیام پاکستان کے لئے کتنی لازوال قربانیاں دی گئی -علامہ اقبال ؒ نے قائداعظم ؒ کو خطوط لکھے اور انہوںنے تحریک پاکستان کو کس طرح بھرپو رانداز سے آگے بڑھایا -یہاں آکر انہیںاس بات سے بھی آگاہی ہوگی کہ ہمیں یہ خطہ کس طرح خون کے دریا عبور کر کے ملا ہی-انہوںنے کہاکہ لاکھوں لوگ خوبصورت خواب او رآنکھوں میںسہانے سپنے سجاکر پاکستان آئے ا ور اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں -انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے اور اس عظیم ملک کے قیام میں 70 برس گزر چکے ہیں - اب ہم نے اپنے آپ سے سوال کرنا ہے کہ 70 برس میں قیام پاکستان کے مقاصد کو اس حد تک پورا کیا ہے - ہمیں یہ سوال خلوص اور ایمانداری سے جانچنا ہو گا- محنت سے ہی قومیں بنتی ہیں - اگر آج ہم اپنا منصفانہ احتسا ب کریں گے تو حقائق سامنے آجائیں گے کہ منزل ابھی بہت آگے ہی- انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ملک کی تعمیر وترقی کے لئے خون پسینہ بہایا جبکہ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اس ملک کو برباد کیا-انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے محنت کی ہے اور بہت سے لوگوں نے وقت ضائع کیا ہے - تا ہم ہمیں ماضی کو بھول کر اور سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے - انہوںنے کہاکہ نیشنل ہسٹری میوزیم ہمیں ماضی میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے اوریہ میوزیم سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنے گا -انہوںنے کہاکہ سنگ مر مر سے نئے جہاں نہیں پیدا ہوتے بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ترقی کی جا سکتی ہی-امریکہ دنیاکی سپر پاور ہے ، یورپی ممالک بھی ترقی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں او رچین دنیا کی دوسری معاشی طاقت بن چکاہے ان کی ترقی کا راز جدید ٹیکنالوجی کا فروع ، سماجی و معاشی انصاف کی فراہمی ،محنت، امانت او ردیانت میں مضمر ہے -انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے ، ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو تیز رفتار ترقی کا انجن ہیں-انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستان بین الاقوامی برادری میں باوقار مقام حاصل کریگا -انہوںنے کہاکہ پاکستان اللہ تعالی کا تحفہ ہے او ریہ ترقی کی منازل ضرور طے کرے گا او رایک دن قابل عزت مقام حاصل کرے گا-انہوںنے کہاکہ نیشنل ہسٹری میوزیم ایک شاندار منصوبہ ہے اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر میں متعلقہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری ، کمشنر لا ہور ڈویژن ، ڈی جی پی ایچ اے اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی شب وروز کی محنت سے یہ شاندار منصوبہ مکمل ہوا ہے او ریہ اپنی نوعیت کا پہلا او رمنفرد میوزیم ہی-انہوںنے کہاکہ میری آپ سے یہی درخواست ہے کہ محنت سے کام کریں اور آگے بڑھیں-سب کا احترام کریں اور صرف اللہ تعالی سے ڈریں -انہوںنے کہاکہ نیب احتساب کا ادارہ ہے اسے اپنا فرض اداکرنا ہے ، آپ محنت سے کام کریں گے تو آپ کو ہر طرف سے شاباش ملے گی اور نیب بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا-اگر آپ محنت سے کام نہیں کریں گے تو نیب کیا آپ اپنا خود بگاڑ لیں گے -انہوں نے کہا کہ اس پارک میں آکر لگتا ہے کہ ہم تاریخ سے گزر رہے ہیں - انہوںنے کہا کہ اگر ہم محنت ، دیانت اور امانت کے ساتھ کام کریں تو تاریخ کا دھارا موڑ دیں گے اور پاکستان جلد ہی قائد اور اقبال کا پاکستان بن کر عظیم قوت بنے گا -انہوںنے کہا کہ نئی دنیا اور نئے جہان جدوجہد ، ویژن اور نظریئے سے جنم لیتے ہیں - نئی سوچ اور نئی فکر سے ہی نئی بستیاں بنتی ہیں - وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے گریٹر اقبال پارک میں جھیل کابھی افتتاح کیا-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ جھیل میں کشتی رانی کی بہترین تفریح فراہم کی گئی ہے - گریٹراقبال پارک تاریخی پارک بن چکا ہے - پاکستان کے عوام یہاں آکر تحریک قیام پاکستان کی جدوجہد کو دیکھ سکتے ہیں- گریٹر اقبال پارک میں معلوماتی ، تاریخی اورتفریحی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :