صادق آباد میں 70 سالہ بڈھے کی 4سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کی دھلائی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 اپریل 2018 21:57

صادق آباد میں 70 سالہ بڈھے کی 4سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کی ..
صادق آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 17اپریل 2018ء ):صادق آباد میں 70 سالہ بڈھے کی 4سالہ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش،اہل علاقہ نے بچی کو بروقت کاروائی کر کے بچا لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں 70سالہ بڈھے نے 4سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ، بچی کی چیخ و پکار س کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔بچی کو بوڑھے شخص سے چھڑوا لیا گیا۔اہل خانہ نے زیادتی کی کوشش کرنے والے بڈھے کی دھلائی کر دی،اس دوران بوڑھا شخص بھی اپنے دفاع میں اہلخانہ پر لاٹھی سے حملے کرتا رہا۔پولیس نے ضعیف شخص کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جبکہپولیس کے مطابق ضعیف شخص اپنا نام محمد بشیر بتاتا ہے۔