مریدکے ‘اناڑی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، بیس عطائیوں کے کلینک سر بمہر پانچ مقدمات درج

منگل 17 اپریل 2018 22:51

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم پر اناڑی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ، مریدکے تحصیل میں بیس عطائیوں کے کلینک سر بمہر پانچ مقدمات درج پینتیس اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو محکمہ صحت کی طرف سے چار ہزار کے قریب عطائی ڈاکٹروں کی فہرست جاری ، ڈی سی اوز اور سی اوز صحت خود چھاپوں کی نگرانی کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے عطائیوں کیخلاف کاروائی کے حکم کے بعد پنجاب بھر میں عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب انسداد جعلی ادویات ٹاسک فورس ٹیم کے سربراہ بلال یاسین ، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد بن شبیر ، اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی سی او ارقم طارق ، صی او صحت ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مریدکے ، ریانپورہ ، داؤکے ، حدوکے، مہاجرین بازار اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر بیس عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سربمہر کر دیئے اور پانچ کیخلاف مقدمات درج کرا دیئے ادھر محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے پینتیس اضلاع کے ڈی سی اوز ، سی ای اوز ہیلتھ ، کو عطائی ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے اور ہدائت کی گئی ہے کہ چھاپوں ک نگرانی یہ خود کریں گے سیکرٹری صحت علی جان کی طرف سے جن پینتیس اضلاع کی عطائیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ان میں لاہور میں اکاون ، فیصل آباد ریجن کے اضلاع جھنگ، چنیوٹوبہ ٹیک سنگھ میں آٹھ سو اکہتر ، ساہیوال ریجن کے اضلاع اوکاڑہ پاکپتن میں ساٹھ ، ملتان ریجن کے اضلاع خانیوال ، وہاڑی ، لودھراں میں 504، ڈی جی خان ریجن کے اضلاع مظفر گڑھ ، راجن پور ، لیہ میں 324 ، بہاولپور ، رحیم یار خان میں 208، شیخوپورہ ، ننکانہ ، ،قصور میں 736، گوجرانوالہ ریجن کے اضلاع سیالکوٹ ، منڈی بہاؤ الدین ، گجرات ، نارووال ، حافظ آباد 272 ، راولپنڈی کے اضلاع اٹک ، چکوال ، جہلم میں 107 ، سرگودھا ریجن کے اضلاع خوشاب ، میانوالی، بھکر میں 305 انتہائی مطلوب عطائی ہیں جو صحت کے نام پر دن رات انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔