پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

درجنوں صارفین نے سماجی ویب سائٹ کی سروس معطل ہونے کے حوالے سے پوسٹس کیں

منگل 17 اپریل 2018 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔

پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے تاہم بعد ازاں سروس قریبا 30 منٹ کے اندر بحال ہوگئی۔فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی تاہم رپورٹس کے مطابق قریبا دنیا بھر میں ایک گھنٹے تک ٹوئٹر کی سروس معطل رہی۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے سی نیٹ نے بھی بتایا کہ ٹوئٹر کی سروس 17 اپریل کو متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔سی نیٹ نے بھی اپنی خبر میں صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درجنوں صارفین نے سماجی ویب سائٹ کی سروس معطل ہونے کے حوالے سے پوسٹس کیں۔بعد ازاں ٹوئٹر کی سروس سلسلہ وار آہستہ آہستہ بحال ہوئی ،ْسب سے پہلے ٹوٹٹر کی ویب سائٹ پر سروس بحال ہوئی جس کے بعد ایپلی کیشنز پر بھی سروس بحال ہوئی۔

متعلقہ عنوان :