وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سرکاری دورہ پر ماسکو پہنچ گئے،

پانچویں بین الاقوامی ماسکو تعلیمی میلہ میں شرکت کرینگے

منگل 17 اپریل 2018 22:51

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سرکاری دورہ پر ماسکو پہنچ گئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سرکاری دورہ پر ماسکو پہنچ گئے ہیں ۔ وہ وہاں پانچویں بین الاقوامی ماسکو تعلیمی میلہ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انہیں روسی وزیر تعلیم وسائنس واسیلی ایوی نے تین روزہ میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔وفاقی وزیر کی سربراہی میں چار رکنی وفد شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی وزارتوں اور محکموں کے سربراہوں کے دو روزہ اجلاس میں بھی شرکت کرے گا جو بدھ سے شروع ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :