عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر پیمرا نے نجی چینل کے پروگرام ’نیوز ایٹ ‘ پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی

چینل کو 5 لاکھ روپے جرمانہ، پرائم ٹائم میں معافی نشر کرنے کا حکم

منگل 17 اپریل 2018 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر چینل فائیو کے پروگرام’نیوز ایٹ8‘پر تین ماہ کیلئے پابندی عائد کر تے ہوئے چینل کو 5لاکھ روپے جرمانے اور پرائم ٹائم میں معافی نشر کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پیمرا کے مطابق چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 8میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف گفتگو نشر کرنے پر پیمرا نی13اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جوابدہی اور ذاتی شنوائی کا حکم جاری کیا تھا ۔

ذاتی شنوائی کے دوران چینل کا موقف جاننے کے بعد اتھارٹی نے تین ماہ کے لئے پروگرام نیوز ایٹ 8پر پابندی عائد کر دی ۔پیمرا نے چینل انتظامیہ کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اتھارٹی کے حکم نامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :