گرین لائن بس منصوبہ وفاق کا ہے لیکن سندھ حکومت اسے چلائے گی، سید ناصر شاہ

پیپلز بس سروس میں سندھ حکو مت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی صرف سہولیات فراہم کی ہیں،وزیراطلاعات سندھ

منگل 17 اپریل 2018 22:48

گرین لائن بس منصوبہ وفاق کا ہے لیکن سندھ حکومت اسے چلائے گی، سید ناصر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ وفاق کا ہے لیکن سندھ حکومت اسے چلائے گی۔ پیپلز بس سروس میں سندھ حکو مت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی صرف سہولیات فراہم کی ہیں، ابتدائی 10 ایئر کنڈیشن بسیں داود چورنگی سے ٹاور روٹ تک چلائی جائیں گی ۔کراچی کے شہریوں کیلئے حکومت سندھ اور نجی کمپنی کا مشترکہ پیپلز بس سروس کے منصوبہ کا افتتاح صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کردیا۔

تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی ہدایت ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دی جائیں، پیپلز بس سروس منصوبہ ایک پائلٹ پروجیکٹ ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز بس سروس منصوبہ کے تحت ابتدائی طور پر 10 بسیں چلائیں جائینگی۔ ابتدائی 10 ائر کنڈیشن بسیں داود چورنگی سے ٹاور روٹ پر چلیں گی انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شوباز شریف آئے تھے وہ شعبدے بازی ماہر ہیں، اس سے قبل شوباز شریف کے بھائی آئے تھے لیکن انہیں غلط بریف کیا گیا۔

گرین لائن بس منصوبہ وفاق کا ہے لیکن سندھ حکومت اسے چلائے گی ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میئر کراچی اپنی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں نہیں آئے۔ میئر کراچی اس منصوبے کے کو چیئرمین ہیں۔

متعلقہ عنوان :