1200فائر فائٹرز کو جون 2017کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی 19اپریل کو کی جائے گی

بقایا 9ماہ کی ادائیگیاں عدالتی احکامات کے بعد کی جائیں گی ، ایم سی انتظامیہ اور میئر کراچی نے ادائیگی کے لیے رقم کا بندوبست کرنے کی ہدایت جاری

منگل 17 اپریل 2018 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی1200فائر فائٹرز کو جون 2017سے مارچ 2018کے عرصے کا10ماہ کا فائر رسک الائونس کی تاحال ادائیگی نہ ہونے کے باعث ملازمین کے بچوں کی اسکول فیسیں ،یونیفارم ،کورسز کی خریداری نہ ہونے پر ملازمین کے بچے ذہنی دبائو کا شکار ہوگئے ہیں سیدذوالفقارشاہ نے میئر کراچی سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر میئر کراچی نے میٹروپولیٹن کمشنر کو ادائیگی کے لیے ہر صورت رقم کا بندوبست کرنے کا حکم دیا تاکہ فائر فائٹرز کے بچے تعلیم سے محروم نہ ہوجائیں ۔کے ایم سی انتظامیہ کو دی گئی ہدایات پر محکمہ فنانس نے رقم کا بندوبست کرنا شروع کردیا ہے امید ہے کہ19اپریل کو جون 2017ء کے فائر رسک الائونس کی ادائیگی کردی جائے گی جبکہ بقایا 9ماہ کی ادائیگیاں عدالتی احکامات کے بعد کی جائیں گی جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل ،ویٹرنری اور کئی شعبوں کے ملازمین تاحال ماہ مارچ کی ماہوار تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :