پی ایس پی کا20اپریل کو کے الیکٹرک کے گھیرائوکااعلان

آئندہ الیکشن میں بیلیٹ باکس سے صرف ڈولفن کے نشان کے بیلٹ پیپر نکلیں گے، پاکستان کے دیگر علاقوں کے بھی مسائل حل کریں گے،مصطفی کمال

منگل 17 اپریل 2018 22:41

پی ایس پی کا20اپریل کو کے الیکٹرک کے گھیرائوکااعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جمعہ 20 اپریل کو پی ایس پی کے الیکٹرک کا گھرا کرے گی میں اور انیس قائم خانی خود وہاں موجود ہونگے اب دیکھتے ہیں کون ہمارے بچوں کو اندھیروں میں دھکیلتا ہے ابھی ہم خالی فریاد کریں گے مگر الیکشن کے بعد اگر کراچی والوں کو پانی بجلی نہی ملے گا تو پھر ہم اپنے بنیادی حقوق چھین کر حاصل کرینگے ،اورنگی ٹاون میں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،بہتے گندے نالے اور اس میں کھیلتے یہ بچے ان کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے جس پارٹی کو عوام نیپچھلے نو الیکشنز میں کامیاب کرایا ان کو ہماری یہ اجڑی نسل نظر نہیں آتی اب بھی وہ ان بچوں کے بہتر مستقبل کے لیئے حکمرانوں سے نہیں لڑ رہے بلکہ کون سربراہی کرے گا یہ ان کا مسئلہ ہے انہوںنے کہاکہ اب میں دیکھتا ہوں کون میرے شہر کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اب کون میرے شہر کے بچوں کو صاف پانی کے لیئے ترساتا ہے اور اب کون میرے لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں تنگ کرتا ہے،میں دیکھتا ہوں اب اس شہر کے رہنے والوں کے ساتھ زیادتی کر کر کوء کیسے سکون سے اپنے گھر میں سوتا ہے آپ لوگ ہی میری طاقت ہیں ہمارے ایم پی ایز اور ایم این اے آج آپ کے مسائل کیلئے ہر دروازہ پر دستک دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی کے تحت اورنگی ٹاون مین منعقد ہو تقریب کے شرکا سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد کا جلسہ ہو یا پریس کلب کا دھرنا اس شہر کے بچے سے لیکر بوڑھے افراد نے اپنے گھروں سے نکل کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم یہاں بیٹھ کر کشمیر شام فلسطین کے مسلمانوں کی بات کرتیں ہیں مگر اورنگی میں بیٹھا مسلمان بنارس کے مسلمان کی بات نہیں کر رہاسہراب گوٹھ میں بیٹھا مسلمان ناظم آباد کے مسلمانوں کے مسئلہ پر لب کشائی نہیں کرتا یہی وہ نفرتیں ہیں جو یہاں موجود مختلف تنظیموں نے آپس میں ڈال دی تھیں انہوں نے کہاکہ یہاں موجود مجمع کو دیکھ کراپ لوگوں کو خوشخبری دیتا ہوں آئندہ الیکشن میں بیلیٹ باکس سے خالی ڈولفن کے نشان کے بیلٹ پیپر نکلیں گے ہم کراچی سے بیٹھ کر پاکستان کے دیگر علاقوں کے مسائل بھی حل کریں گے،کارکنوں طاقت حاصل کر کے پچھلوں کی طرح بہک مت جانا ورنہ ان کی طرح داستان بھی نہیں ملے گی داستانوں میں انشاللہ حکومت میں آکر آپ کے تمام مسائل آپ کے گھر پر حل ہونگے انہوں نے کہاکہ یہاں موجود صدر پی ایس پی انیس قائم خانی اور ممبر صوبائی و قومی اسمبلی سمیت کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورنگی ٹان کے لوگوں تمہیں کارنر میٹنگ کو جلسہ میں تبدیل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں قبل ازیں بلدیہ ٹاون میں قائم خانی کالونی حق باہو چوک پر پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے پرچم کشائی کی ، اس مو قع پربڑی تعداد میں علاقہ مکین اور کارکنان نے اپنے قائدین کا استقبال پرجوش نعروں اور گل پاشی سے کیا۔

اس مو قع پر رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین نے کہاکہ مردم شماری میں کراچی آبادی ڈیڑہ کروڑبتائی گئی لیکن کراچی کی آبادی تین کروڑ سے بھی زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر چیز پر ٹیکس دیتے ہیں، دوا، پانی، روٹی پر ہم ٹیکس دے رہے ہیں لیکن اس کے بدلے حکومت ہم کو کیا دیتی ہے ، انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال واحد آدمی ہے جو سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں جو پاکستانیت کی بات کر تے ہیں ، جنہوں نے صرف پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اٹھایا ہے انشان اللہ 2018 میں کراچی کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لوگ ان کے ساتھ ہونگے، ، رہنما پی ایس پی شبیر قائم خانی نے کہاکہ مصطفی کمال کا نظریہ حق اور سچ پر مبنی ہے ،اللہ نے مجھے سیدھا راستہ دکھایا اور مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی شکل میں باکردار قیادت دی انہوں نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادرآباد میں مہاجروں کے حقوق کے حصول کی بات کے بجائے پیسہ بنانا زیادہ اہم ہے انشاللہ مصطفی کمال کی قیادت میں مہاجر کمیونٹی کے ساتھ دیگر قومیتوں کو بھی ان کے حقوق دلوائیں گے۔

،لیاری ہو کٹی پہاڑی ہو یا اورنگی ٹان وہاں کے بسنے والے بلا امتیاز رنگ و نسل ہمارے بھائی ہیں اورہم نے سب کی بلا تفرہق خدمت کرنی ہے انہوں نے کہا کہ اے مہاجروں میں تمہارے راستوں سے کانٹے چنا چاہتا ہوں میں تمھارے راستوں میں مزید کانٹے نہیں بچھارہا مجھے مہاجر بچے کے ساتھ پختون سندھی بلوچ پنجابی ہزارہ اور دیگر قومیتوں کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنا ہے اے مہاجروں تم بانیان پاکستان کی اولادیں ہو ہمیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں رکن سندھ اسمبلی سیف الدین نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی کیونکہ مصطفی کمال ہی کراچی سمیت پورے پاکستان کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔