ْ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات وجرائد پر عائد 15 فیصد سیلز ٹیکس ختم کردیا

منگل 17 اپریل 2018 22:41

ْ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات وجرائد پر عائد 15 فیصد ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات وجرائد پر عائد 15 فیصد سیلز ٹیکس ختم کردیا وزیراعلی کی ہدایت پر بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ختم کرنے کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اعلامیہ کے مطابق فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے گزشتہ دنوں بلوچستان ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل کے صدر انور ساجدی اور صدر پریس کلب رضا الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں چیف سیکرٹری اورنگ زیب حق سیکرٹری انفارمیشن طیب لہڑی محکمہ خزانہ کے افسران ڈی جی پی آر شہزادہ فرحت احمد زئی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل کے وفد نے وزیراعلی کو اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وزیراعلی عبدلقدوس بزنجو نے وفدکو یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت قومی و مقامی اخبارات اور صنعت سے وابسطہ کارکنوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے یہی وجہ ہے انہوں نے پندرہ فیصد سیلز ٹیکس کے معاملے کو کابینہ میں زیربحث لایا جس پر کابینہ نے بھی مثبت رویہ اپنایا اور اتفاق رائے سے اس کے استثنیٰ کی سفارش کی وزیراعلی نے کہا کہ ان کی حکومت اس معاملے کو انتہائی سنجیدہ لے رہی ہے اور اس کے جلد سے جلد حل کو یقینی بنائے گی اس موقع پر انہوں چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ان ہدایات کی روشنی میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وزیراعلی کے وفد کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹر کونسل بلوچستان اور دیگر صحافتی تنظیموں اور جرائد نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگ زیب حق کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بلوچستان کی واحد صنعت کو ایک بڑے بحران سے بچالیا ہے جو کہ ان کی میڈیا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے اخباری صنعت بلوچستان میں آج جن معاشی مسائل سے دوچار ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے مثبت فیصلوں سے میڈیا اور حکومت کے درمیان خوشگوار ماحول پیدا ہوگا جس سے دونوں اطراف سے اچھے تعلقات کو مضبوط بنانے مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

15% ٹیکس کی وجہ سے گزشتہ چھ مہینوں سے اخبارات کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوئی تھی اور بلوچستان کے اخبارات و جرائد سنگین مالی مشکلات کا شکار تھے ۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اخباری صنعت مین اطمینان اور خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ صحافتی اور عوامی حلقوں نے اخبارات و جرائد کو 15% ٹیکس سے استثنیٰ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کی حکومت کی کارکردگی کو سراہاہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے برسر اقتدار آنے کے بعد سے عوامی مشکلات دور کرنے اور عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں جس سرگرمی کا مظاہرہ کیا اور مختصر عرصہ میں جو اہم اقدامات کئے اس کے مثبت اثرات مختلف شعبوں میں دیکھے اور محسوس کئے جارہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خاص طور سے عوام سے براہ راست رابطہ رکھنے کھلی کچہریوں میں ان کے مسائل حل کرنے اورمختلف عوامی مقامات کے اچانک دورے کرکے موقع پر احکامات جاری کرنے کے مثبت اثرات اور نتائج سب کے سامنے ہیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے مختصر عرصہ اقتدار میں مستحکم اور روشن مثالیں قائم کی ہیں اورآنے والی حکومتیں ان پر عمل کرکے عوامی مسائل کے حل اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرانے اور ایک صحت مند جمہوری معاشرے کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کرسکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :