اسلام آباد، پولیس کی گزشتہ دو ہفتہ کے دوران کارروائیاں

ڈکیتی ،راہزنی، نقب زنی ، چوری ،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 45اشتہاریوں سمیت180ملزمان گرفتار ملزمان سی1کروڑ70لاکھ 42ہزار کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن،منشیات ،22کاریں ، 05موٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات ، مو با ئل فون و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد

منگل 17 اپریل 2018 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) اسلام آ باد پولیس نے گزشتہ دو ہفتہ کے دوران ڈکیتی ،راہزنی، نقب زنی ، چوری ،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 45اشتہاریوں سمیت180ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سی1کروڑ70لاکھ 42ہزار روپے کا مال مسروقہ، اسلحہ و ایمونیشن،منشیات ،22کاریں ، 05موٹر سائیکل، طلا ئی زیو رات ، مو با ئل فون و دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ، 215مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ15دنوں کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے کل180ملزمان کو گرفتار45اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا،ڈکیتی و سرقہ بالجبر اور چوری کے 18مقدمات میں ملوث 24ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40لاکھ 62ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر و موٹر سائیکل چوری کے ٹمپرڈ گاڑیوں کی26مقدمات میں 13ملزمان سی1 کروڑ 29لاکھ80ہزارروپے مالیت کی کاریں و موٹر سائیکل بھی برآمد کئے .اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران 45اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ و ایمونیشن کے 45مقدمات میں 45ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلاشنکوفیں،43پستول برآمد کئے۔منشیات و شراب فروشی میں ملوث 46ملزمان سی17کلوگرام سے زائد چرس،4872گرام،ہیر وین اور 478بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔215مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر کومنگ و سرچ آپریشنز کے دوران 11افراد کو گرفتار کیا گیا، اسلام آ باد پولیس نے سابقہ وارداتو ں میں ملوث 40ملزمان جبکہ آ ورہ گر دی میں ملوث 417افراد کے خلاف کا رروائی عمل میں لا ئی گئی ، پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران 337بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے تمام ایس پییز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کاروئیوں کومزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :