اسلام آباد،ریٹا ئر ڈ انسپکٹر نذیر احمدسپر اکے اعزاز میں ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام

منگل 17 اپریل 2018 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)وفاقی پولیس میں 38 سال تک خدمات سر انجام دینے والے انسپکٹر نذیر احمدسپر ا محکمہ پولیس سے ریٹا ئر ڈ ہو گئے جن کے اعزاز میں ایس پی انوسٹی گیشن کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز انسپکٹر نذیر احمدسپر اکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الو دعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ ، ڈی ایس پی سی آئی اے ، محمد اشرف شاہ ، دیگر پولیس افسران اور آ فس سٹا ف نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر ایس پی نو سٹی زبیر احمد شیخ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر نذیر احمدسپر اکے لئے آج بہت بڑا دن ہے کہ وہ اپنی38 سالہ خدمات کے بعد انتہائی عزت کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔ آ خر میں ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے انسپکٹر نذیر احمد سپر کو اسلام آ باد پولیس کی جانب سے اس کی ریٹا ئرمنٹ پر تحا ئف اور شیلڈ پیش کی گئی ۔۔۔۔۔