نوشہرہ کینٹ، گھر کی مرمت کے دوران گیس لیکج اور بجلی کی شارٹ سرکٹ سے زوردار دھماکہ،پورا علاقہ لہرز اٹھا

منگل 17 اپریل 2018 22:32

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) نوشہرہ رسالپور چھاونی میں گھر کی مرمت کے دوران گیس لیکج اور بجلی کی شارٹ سرکٹ سے زوردار دھماکہ ۔پورا علاقہ لہرز اٹھا ۔رسالپور چھاونی کے سیکورٹی زرائع اور ریسکیو 1122کے مطابق ملٹری کالج رسالپور کے پرائیورٹ ٹھکیدار محمود خان نارتھ کالونی میں کواٹرنمبر03/67میں کام کے دوران کمرے میں گھس لیکج اور بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک زوردار دھماکہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دھماکہ میں پرائیورٹ ٹھکیدار محمود خان کا جسم بری طرح جھلس گیا تشویش ناک حالت میں فوری طور پر پرائیورٹ ٹھکیدار محمود خان کو سی ایم ایچ رسالپور منتقل کیا گیا جہاں سے ریسکیو 1122 کے زریعے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا۔ہسپتال زرائع کے مطابق پرائیورٹ ٹھکیدار محمود خان ولد رشید خان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا ہے ۔رسالپور چھاونی کے کمانڈنٹ برئگیڈر انس نے واقعہ کی فوری انکوریری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :