پتوکی،دو روز قبل اغواء ہو نے والا 2سالہ بچہ قتل ، ،مقد مہ درج

منگل 17 اپریل 2018 22:32

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) دو روز قبل اغواء ہو نے والا 2سالہ بچہ قتل ،نعش بانسو ں سے ملی ،مقد مہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ نو لکھا ٹائون پتو کی کے رہائشی نور حسن کے 2سالہ بھتیجے خاوندبخش کو نامعلوم اغواء کارو ں نے اغواء کر لیا جس پر تھانہ سٹی پتو کی پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا گزشتہ روز راہ گیرو ں جب بر ج مہالم بانسو ں کے قر یب سے گزر رہے تھے تو انہیں بچہ کی نعش نظر آئی پو لیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال پتو کی منتقل کر دیا ہسپتال میں پو سٹ مار ٹم کے بعد ڈاکٹرز نے بتا یا کہ بچے کی باڈی کے نمو نے جات لیبارٹری کو بھیج دیا گئے ہیں رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہو نگے جب کہ نعش کو ور ثا کے حوالے کر دیا ایس ایچ او علی حسنین کے مطابق جلد قاتل گر فتار کر لئے جائیں گے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم قتل کے اصل حقائق معلوم نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :