الیکشن کمیشن چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات پر فیصلہ (کل)سنائے گا

منگل 17 اپریل 2018 22:29

الیکشن کمیشن چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن نے پشاور اور گجرات کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے منگل کو سنا دیئے، چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (آج) بدھ کو سنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شیخوپورہ، جھنگ، بہاولپور اور ننکانہ صاحب کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کی ،چنیوٹ ، جھنگ،ننکانہ صاحب اور فیصل آباد کی نئی انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر محفوظ کئے گئے فیصلے (کل) بدھ کو سنائے جائیں گے جبکہ شیخوپورہ اور بہاولپور اضلاع کے فیصلے جمعرات کو سنائے جائیں گے۔