خواجہ اظہار الحسن کا اورنگی ٹاون میں سات سالہ بچی رابعہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار

منگل 17 اپریل 2018 21:56

خواجہ اظہار الحسن کا اورنگی ٹاون میں سات سالہ بچی رابعہ کے ساتھ زیادتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میںقائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے اورنگی ٹاون میں سات سالہ بچی رابعہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر شدید غم و غصے کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جاِئے۔ خواجہ اظہار الحسن نے مقتول بچی کے لواحقین اور احتجاجی عوام ہر پولیس فائرنگ اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو چاہیئے کہ وہ نہتے عوام پر فائرنگ کربے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلے سال بھی اورنگی ٹاون میں احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ پولیس کی جانب سے اورنگی ٹاون کے مکینوں کے ساتھ مسلسل زیادتیاں ہورہی ہیں جو اب ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اس واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور کل سندھ اسمبلی میں اس کا واقعہ کا جواب دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :