انٹرنیشنل ہاکی پلیئر،سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ رازق حسین ربانی طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد سخی حسن نارتھ ناظم آباد اور تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی،نماز جنازہ میں اسپورٹس کی ممتاز شخصیات نے شرکت

منگل 17 اپریل 2018 21:50

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر،سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ رازق حسین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) انٹرنیشنل ہاکی پلیئر،سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ کے سی سی اے سابق خازن رازق حسین ربانی(مشیر ربانی) طویل علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ فاروق اعظم مسجد سخی حسن نارتھ ناظم آباد میں اداد کی گئی، تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوئی۔ نماز جنازہ میں اسپورٹس کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

مشیر ربانی کی عمرتقریبا70 سال تھی۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔مشیر ربانی کئی ماہ سے بیماری میں مبتلا تھے۔ اور چند ماہ قبل ہی ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کی ان کو سرطان کا مرض لاحق ہوگیا، ان کی کیموتھراپی چل رہی تھی۔منگل کے روز وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

مشیر ربانی اسپورٹس کی ایک بڑا نام تھا۔75اور 80 کے عشرے میں اپنے وقت کے عظیم ہالی لیجنڈری پلیئر کے ساتھ ہاکی مقابلوں میں حصہ لیا۔

پاکستان کے سات سابق کپتانوں کے ساتھ ہاکی کھیلنے کا اعزاز حاصل تھامشیر ربانی نے بحیثیت کھلاڑی، کوچ ،اسپورٹس آفیسر اور محکمہ کھیل سندھ کے سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں اسپورٹس کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اسپورٹس کے حلقوں کی جانب سے مشیر ربانی کے انتقال پر دلی افسوس ،گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیا۔

کے سی سی اے کے سابق صدر پروفسیر اعجاز احمد فاروقی، سیکریٹری شفیق کاظمی، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، توصیف صدیقی، جاوید احمد، سید شاہد علی، مہتاب احمد، شہزاد عالم، رئیس احمد ،ایس اے فہیم سمیت کرکٹ کے حلقوں کے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش مہر، نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق، سیکریٹری احمد علی راجپوت، خالد رحمانی، وسیم ہاشمی، آصف عظیم، محمد علی، طارق علی، عبدالحمید، اصغر بلوچ،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر خادم علی شاہ، سیکریٹری رحیم بخش بلوچ، نائب صدر فتح محمد بلوچ، ڈی ایف اے ویسٹ کے صدر ظفر اقبال، رحمت بلوچ، مراد بخش بابل، ایسٹ کے صدر خالد تنولی، سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان، اجمل خٹک ،عبدالعزیز، سینٹرل کے صدر سید عثمان شاہ، سیکریٹری سلیم پٹنی،ڈی ایف اے ملیر کے سیکریٹری شاہد تاج، نیشنل کوچ غلام شبیر، ناصر اسماعیل، زاہدتاج، طارق لطفی،حسن بلوچ،فیفا ریفری احمد جان، عبدالشکور بلوچ، محمد اقبال جونیئر،کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیئرمین گلفراز احمد خان،سیکریٹری حیدر حسین، ڈاکٹر ماجد، جاوید اقبال، اعجاز الدین، شاہین فاطمہ، انٹرنیشنل ہاکی پلیئر ماہیہ معین، کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم خان،چیئرمین حاجی غلام محمد خان،میڈیا کوآرڈینیٹر ایم نسیم، انجینئرمحسن صدیقی، صفدر عباس، سندھ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد شیخ، سیکریٹری سلیم پراچہ، کراچی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری معین الدین ،پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے محمد اکرم خان، سید علی اکبر شاہ قادری، غلام حسین پٹنی، ریفری جج سید اشرف علی، صابر بلوچ، برکت علی، اولمپئین رشید قمبرانی، صدیق قمبرانی، سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی، ایس ایم ندیم ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر، سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر شاہ نعیم ظفر، ویمن ونگ کی چیئرپرسن شاہدہ ،سیکریٹری شاہد مسعود، انٹرنیشنل والی بال پلیئرز ،کوچز نے بھی مشیر ربانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :