عدلیہ مخالف شو کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے مشہور ٹالک شو پر 3 ماہ کی پابندی عائد

منگل 17 اپریل 2018 21:41

عدلیہ مخالف شو کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے مشہور ٹالک شو پر 3 ماہ کی پابندی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عدلیہ مخالف پروگرام نشر کرنے پر چینل فائیو کے پروگرام" نیوز ایٹ "8 پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی ہے،پیمرا نے چینل فائیو کو 5لاکھ روپے جرمانے اور پرائم ٹائم میں معافی نشر کرنے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پیمرا کے مطابق چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 8میں فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف گفتگو نشر کرنے پر پیمرا نی13اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تین دن میں جوابدہی اور ذاتی شنوائی کا حکم جاری کیا تھا ۔

ذاتی شنوائی کے دوران چینل کا موقف جاننے کے بعد اتھارٹی نے تین ماہ کے لئے پروگرام نیوز ایٹ 8پر پابندی عائد کر دی ۔پیمرا نے چینل انتظآمیہ کو واضح ہدایت جاری کیں کہ اتھارٹی کے حکمنامے کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت چینل کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :