بھارت میں فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

منگل 17 اپریل 2018 21:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) بھارت میں فیس بک اور واٹس ایپ میں مصروف رہنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں انٹرنیٹ کے کثرت سے استعمال پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ،ْپولیس نے ملزم ہریام کو گرفتار کرلیا ہے۔ ہریام پر اپنی بیوی کو سوتے میں گلا گھونٹ کر قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزم نے کہا کہ اس نے کئی بار مقتولہ کو سمجھایا لیکن وہ باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر اس نے اپنی بیوی کو جان سے مار ڈالا۔

(جاری ہے)

اگلے روز اس کا سسر بیٹی سے ملنے آیا تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کردیا جہاں اس کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ہریام کمپیوٹر ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔ ملزم کی شادی 2006 میں ہوئی تھی اور اس کے دو بچے ہیں ،ْدوران تفتیش 35 سالہ ملزم ہریام نے بتایا کہ اس کی 32 سالہ بیوی لکشمی گھنٹوں انٹرنیٹ پر مصروف رہتی تھی اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور واٹس ایپ پر لوگوں سے باتیں کرتی رہتی تھی۔

متعلقہ عنوان :