ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کیا جائے ،حکومت دائرہ کار بڑھانے کیلئے مارکیٹوں کا سروے کرے‘ آل پاکستان انجمن تاجران

منگل 17 اپریل 2018 20:53

ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کیا جائے ،حکومت دائرہ کار بڑھانے کیلئے مارکیٹوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے مارکیٹوں کاسروے کرے ،پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار دیا جانا درست اقدام ہے تاہم اس کے ذریعے عام آدمی پربوجھ نہ بڑھایا جائے ، تجارتی مراکز میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اور اس کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف مارکیٹوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اشرف بھٹی نے تاجروںکو ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد سے اب تک اس کے منفی اور مثبت اثرات کا جائزہ لے جس سے حقیقت واضح ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو مکمل ختم کیا جائے اورٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کیلئے حکومت جامع نظام متعارف کرائے ،اس کیلئے کاروبار دوست ماحول متعارف کرایا جائے اورمارکیٹوں کاسروے کیا جائے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ مارکیٹوں میں تجاوزات کی وجہ سے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہیں ،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کیا جائے جس میں بھرپور ساتھ دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :