عراق ،’دہشتگردی کے الزامات پر 13افراد کو پھانسی

منگل 17 اپریل 2018 20:22

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) عراق نی13افراد کو پھانسی دے دی،جن میں ’’دہشتگردی‘‘سے متعلق الزامات میں سزا پانے والے 11افراد بھی شامل ہیں،یہ بات وزارت انصاف نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

ان میں کار بم دھماکوں ،سیکورٹی فورسز کے اہلکار کو ہلاک کرنے اور اغواء کرنے کے ذمہ دار افراد شامل ہیں،یہ بات وزارت انصاف نے حملوں کی تواریخ ،مقامات اور دیگر تفصیلات دئیے بغیر بتائی۔

یہ عراق میں اس سال شروع ہونے کے بعد پہلی سزائیں ہیں،جہاں حقوق گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق2017ء میں کم از کم111افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ 15دسمبر کو ملک کے ناصریہ جیل میں عراق کے دہشتگردی قانون کے تحت 38افراد کو پھانسی دی گئی تھی۔اس سے تین ماہ قبل اسی جیل میں 42افراد کو پھانسی دی گئی تھی

متعلقہ عنوان :