دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی تیاریوں کیلئے شاہین (کل)سے قذافی سٹیڈیم میں اپنی مشقیں شروع کریں گے

منگل 17 اپریل 2018 20:05

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی تیاریوں کیلئے شاہین (کل)سے قذافی سٹیڈیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء)دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ (کل) بد ھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا،کرکٹرز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی بیٹنگ بولنگ ،فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپور ٹریننگ کریں گے۔کیمپ 22 اپریل تک جاری رہے گا اور قومی اسکواڈ 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلا ٹیسٹ آئر لینڈ کے شہر ڈبلن میں 11 سے 15 مئی تک ہو گا،میزبان ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا میچ کھیلے گی،انگلینڈ کیخلاف پہلا میچ 24 سے 28 مئی تک لارڈز، دوسرا یکم سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔دونوں ملکوں کیخلاف سیریز کیلئے اعلان کردہ 16رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ،اظہر علی ،سمیع اسلم ،امام الحق ،حارث سہیل ،بابر اعظم ،فخر زمان ،اسد شفیق ،عثمان صلاح الدین ،حارث خان ،محمد عامر ،محمد عباس ،حسن علی ،راحت علی ،فہیم اشرف اور سعد علی شامل ہیں