پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے سٹیٹ بینک کے خلاف سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالئے

منگل 17 اپریل 2018 19:35

پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے پہلے روز زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے خلاف سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے روز زرعی ترقیاتی بینک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 46 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔

سعد نسیم 48، عثمان اشرف 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ایس بی پی کی طرف سے عمید آصف نے تین اور نذر حسین نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل میں غنی گلاس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جبکہ کے پی ٹی کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 2 رنز بنا سکی۔ کے پی ٹی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے غنی گلاس کی ٹیم کھیلنے کی دعوت دی۔ غنی گلاس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 80.1 اوورز میں 241 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ محمد ظہیر 81، طیب طاہر 50، علی عثمان 29 اور آفاق شاہد نے 21 رنز بنائے۔ کے پی ٹی کی طرف سے حسبان جاوید نے پانچ جبکہ راشد حنیف اور بابر رحمن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :