ٹیلی نار پاکستان نے پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈز میں’ بیسٹ اِ ن ٹیلی کمیونی کیشنز اِ ن پاکستان‘ اور ’بیسٹ ان پی آر‘ ایوارڈز اپنے نام کرلئے

منگل 17 اپریل 2018 19:35

ٹیلی نار پاکستان نے پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈز میں’ بیسٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان کی صف ِ اول کی ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے آٹھویں پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈز (پی اے ایس) تقریب میں چار ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے اپنی VOGONکمپین کے لیے قومی سطح پر ’ بیسٹ ان ٹیلی کمیونی کیشنز ‘ کا ایوارڈ ،جبکہ موبائل سروسز پر عائد ٹیکسوں میں کمی کے لیے میڈیا میٹرز کے اشتراک سے چلائی گئی کمپین ’ٹیکس ریشنلائزیشن‘ کے لیے ’بیسٹ اِ ن پی آر‘ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کے ساتھ موثر انداز میں رابطے میں رہنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اپنی مہم ’جو ہر پاکستانی چاہے‘ اور پاکستان کی اولین آن لائن فلم ’اوئے کچھ کرگزر‘ کی بدولت گوگل یوٹیوب ایڈز کے لیڈر بورڈ پر اپنی جگہ بنانے والی واحد پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور دو مزید پی اے ایس ایوارڈ جیت لیے۔

(جاری ہے)

VOGONکمپین کے ذریعے ٹیلی نار پاکستان صارفین کی ضروریات سے مکمل طور پر ہم آہنگ کمیونی کیشنز خدمات کی تشکیل کے عزم پر کاربند رہا۔ اس عز م کے حصول کے لیے کمپنی نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کی حقیقی ضروریات کی نشاندہی کی اور انھی خطوط پر اپنے پیغام کو ترتیب دے کر موثر اور متعلقہ ابلاغ کو یقینی بنایا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف مصنوعات کی ایکٹیویشن کی ناقابل یقین شرح حاصل ہوئی بلکہ برانڈ میں لوگوں کی دلچسپی اور اس کی جانب جھکاؤ میں گراں قدر اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹیلی نار پاکستان کی ٹیکس ریشنلائزیشن کمپین کا مقصد صارفین کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان کو ٹیلی کام پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرنے پر آمادہ کرنا تھا۔ کمپین نے ٹیکسوں میں کمی کے فوائد اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں وفاقی بجٹ برائے سال 2017-18میں فیڈرل ایکسائزٹیکس اور WHTمیں کمی کی گئی۔ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’ہم موقر پی اے ایس ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔

یہ کامیابی لوگوں کو ٹیلی کمیونی کیشنز اور ڈیجیٹل سروسز کے فوائد پہنچانے کی جانب ہمارے عزم اور مارکیٹ میں ہمارے قائدانہ کردار کی عکاس ہے۔ ہم اس موقع پر اپنے صارفین اور کاروباری اشتراک کاروں کے مسلسل تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو کئی سالوں سے ہماری کامیابی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ہم پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جس نے ہمار ی خدمات کے اعتراف میں ہمیں ان اعزازات سے نوازا۔

اس کے علاوہ ہم اپنے کمپین پارٹنرز کے بھی شکرگزار ہیں جنھوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے میں ہماری مدد کی۔‘‘سال 2011میں متعارف کیے جانے والے پاکستان ایڈورٹائزنگ سوسائٹی ایوارڈز، ملک کے موقر ترین ایڈورٹائزنگ ایوراڈز ہیں جو موثر آئیڈیاز کو پذیرائی بخشتے ہیں اور مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کمیونی کیشنز کی اثرپذیری پر توجہ دیتے ہیں۔ ان ایوارڈ زکو ایڈورٹائزرز اور ایجنسیز انڈسٹری کے سب سے معتبر ایوارڈ زکی حیثیت دیتے ہیں جو برانڈ کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والی کمیونی کیشنز کی تمام اقسام کی پذیرائی کرتے ہیں۔ پی اے ایس ایوارڈ حاصل کرنا پاکستان کی مارکیٹنگ ، ایڈورٹائزنگ اور میڈیا انڈسٹری کے لیے کامیابی کے سنگ میل کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :