صدر ایف پی سی سی آئی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کا من ِ ویلتھ انٹر پرائز اور سرمایہ کاری کونسل سے لندن میں ملاقات

منگل 17 اپریل 2018 19:35

صدر ایف پی سی سی آئی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کا من ِ ویلتھ انٹر پرائز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر غضنفربلور نے رچررڈبرگ چیف ایگزیکٹو آفیسر کامن ویلتھ انٹر پرائز اورسرمایہ کا ری کونسل سے لندن میں ملاقات کی ۔اور باہمی مفادات کے علاوہ تجارت اور اکنامکس(معاشی) تعلقات جوکے کامن ویلتھ ممالک کے درمیان ہونے چا ہیے یہ تبادلہ خیال کیا۔

غضنفربلور جو کامن ویلتھ سرمایہ کاری فورم میں شرکت کیلئے لندن آئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کامن ویلتھ ممالک کے درمیان تاجر بر ا د ری کے باہمی نیٹ ورک کی مضبوطی پر زوردیا ہے۔انہوں نے شرکاء کو پاکستان میںپر کشش کاروباری مواقعوںاور سرمایہ کاری سے منصوبوں کے متعلق بتایا۔رچررڈ برگ چیف ایگزیکٹو آفیسر کامن ویلتھ انٹر پرائزو سرمایہ کاری کونسل نے صدر ایف پی سی سی آئی کو بتایا کہ کامن ویلتھ مستقبل قریب میں کامن ویلتھ کیDelegation)) وفدکو ریاض سعودی عرب کو بھیجنا(Send) چاہ رہی ہے جس سے کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کامن ویلتھ ممالک میں ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای او(CEO)کامن ویلتھ انٹر پرائز سرمایہ کاری کونسل نے ایف پی سی سی آئی کے صدر کو دعوت دی ہے کہ وہ کامن ویلتھDelegation))میں بشمو ل 5سی10افراد شامل ہو سکتے ہیں ۔ شعبوں سعودی سرمایہ کاری کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کر سکیں ۔ دونوں فریقوں میں طے پایا کہ جلد ہی ایف پی سی سی آئی بر طانیہ میں سنگل کنٹری نمائش کاانعقاد کرے گا اور یہ کامن ویلتھ انٹر پرائز وسرمایہ کو نسل کے تعاون سے ہوگا۔

غضنفر بلور صاحب کی خصوصی دعوت پرکامن ویلتھ انٹر پرائز اور و سرمایہ کونسل کا وفد جلد ہی اگست یا اکتوبر۸۱۰۲ئ؁میںپاکستان کا دورہ کر گا۔اس سے قبل غضنفر بلور صدرFPCCI نے زاہد سعید،عاطف اکرام نائب صدر ایف پی سی سی آئی ،ڈاکٹر اقبال تھہیم سیکٹریٹری جنرل کے ہمراہ کامن ویلتھ بزنس فورم میں افتتاحی اجلاس میں شرکت کی جہاں پر برطانوی وزیر اعظم Theresa may مہمان خصوصی تھی۔