پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

منگل 17 اپریل 2018 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام بینکنگ اینڈ فنانس اور انشورنس اینڈ رسک مینجمنٹ میں نئے داخلہ لینے والے ایم بی اے (ایوننگ) کے طلبائو طالبات کے اعزازمیں عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایچ کریم بخش انٹر پرائیزز بشیر احمد بخش ، کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بزنس ، بینکنگ ، انشورنس اور رسک مینجمنٹ کے شعبہ جات میں ریسرچ کی اہمیت پر خصوصی گفتگو کی۔ انہوں کاروبار کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انٹر ڈسپلنری اور ملٹی ڈسپلنری ریسرچ سے رسک مینجمنٹ کی ترقی کیلئے نئے راستے کھلیں گے۔ ڈاکٹر مبشرمنور خان طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے دستیاب وسائل کا درست استعمال کریں تاکہ انڈسٹری میں جدید تقاضوں کے مطابق پیشے کو ترقی دیں سکے۔

متعلقہ عنوان :