الکاسر گروپ نے بلاک چین پلیٹ فارم پر ہیرے کی تجارت کا آغاز کردیا

منگل 17 اپریل 2018 19:08

الکاسر گروپ نے بلاک چین پلیٹ فارم پر ہیرے کی تجارت کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) دبئی میں قائم الکاسر گروپ نے بلاک چین پلیٹ فارم پر اپنے تین ہیروں کے اثاثوں کو فروخت کیلئے پیش کرکے ہیروں کی تجارت کا آغاز کردیا۔الکاسر جیولری ٹریڈنگ اور الکاسرپورٹل جو کہ شیخ احمد بن عبید المختوم کے نجی دفتر کے تحت بننے والے جائنٹ وینچر کا حصہ ہیںنے اعلان کیا کہ دنیا میں پہلی بار جدت سے مزین ہیروں کی تجارت کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا۔

الکاسر گروپ شیخ احمد بن عبید ا لمختوم کے نجی دفتر اوربھارتی پراپرٹی ڈولپر اور ڈائریکٹر الکاسر گروپ ڈاکٹر لکھن پال کے مابین جائنٹ وینچر ہے۔ دبئی میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈاکٹر لکھن پال نے کہا حالیہ عرصے میں بلاک چین ٹیکنالوجی لوگوں، مالیاتی اداروں اور حکومتوں میں بہت مقبول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بلاک چین میں پیش کئے جانے ہیروں کے تین اثاثے آئی جی آئی سرٹیفائیڈ ہیں ۔

حقیقی ہیرے الماس، ال حقیک اور الفلاح مثالی اثاثہ ہیں جنہیں آرام سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور ان کی قدر کا تخمینہ بھی وقت سے بڑھتا ہے۔ہیرے بلاک اثاثوں کیلئے بہترین ہیں کیونکہ انہیں اربوں سال لگتے ہیں اپنی موجودہ شکل میں آنے میں، صدیوں ان کی قدر کا درست تخمینہ لگایا جاتا رہا ہے اور انہیں آسانی اور محفوظ طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجاسکتا ہے۔

تینوں بلاک چین اثاثے کچھ اس طرح سے تخلیق کئے گئے ہیں کہ یہ سیکورٹی کی ضرورت اور ڈیجیٹل کرنسی کے بڑھتے استعمال کے مطابق ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پہلی بار ہونے جارہا ہے کہ یہ اثاثے دنیا بھر کے ایک ہزار اسٹورز پر بیک وقت فروخت کیلئے موجود ہونگے، کیونکہ کمپنی دنیا میں ایک ہزار سٹورز کھولنے کا حتمی ارادہ رکھتی ہے۔یہ اسٹورز تمام بڑی مارکیٹوں بشمول جنوبی اور مشرقی ایشیا، یورپ، برطانیہ اور خلیجی ممالک۔

پبلک ٹریڈنگ عید الضحیٰ کی تاریخوں 21سے 24اگست 2018ء کے درمیان ہوگی۔مزید براں کمپنی نے پری آئی بی اے او کی شروعات کا اعلان کیا ، جس کے مطابق بلاک چین اثاثوں کو کمپنی کی آن لائن شاپنگ پورٹل بمعہ بونس سے خریدا جاسکتا ہے۔ وہ سرمایہ کار جو ان اثاثوں کی خریداری میں دلچسپی رکھتے ہیں، انہیں منتخب کرنے کے لئے مختلف پیکیجز دستیاب ہونگے جو کم از کم 250ڈالر سے لیکر زیادہ سے زیادہ 250,000ڈالرتک کے ہونگے۔

آئی بی اے او (انیشیل بلاک چین ایسٹ آفرنگ) کو مکمل کرنے کے بعد سرمایہ کاروں کو اُسی مالیت کے انڈین جیمو لوجیکل انسٹیٹیوٹ سے سرٹیفائیڈ ہیرے دئیے جائیں گے۔کمپنی کا مقصد تمام سماجی اور معاشی طبقوں کے خریدار کو اپنی جانب راغب کرناہے۔ڈاکٹر لکھن پال نے کہا -’ یہ تینوں منفردبلاک چین اثاثے اپنے منفرد بلاک چین ایسٹ ایکس چینج میں بذریعہ کوائن اور کریپٹو کرنسی دیگر قیمتی پتھرات ، جواہرات ہیروں، اود ، بکھور اور عطر ٹریڈ ہونگے جس سے قدر میں اضافہ ہوگا۔

مزید براںکمپنی ان بلاک چین اثاثوں کی اسٹوریج کی سہولت بھی آفر کرتی ہے جس کی مدت 25سالوں پر محیط ہوگی جس کے بعد بھی اگر کوئی چاہے تو مدت بڑھاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک چین پلیٹ فارم پر یہ اثاثے آسانی سے ایک خریدار سے دوسرے کو ٹرانسفر ہوسکیں گے جس پر خریدار کو یہ سہولت ہوگی کہ وہ چاہے تو تحفتاً یا ریڈیمپشن ویلیو کو دوسروں کو منتقل کردے۔

مثال کے طور پر اگر بلاک چین اثاثوں کا موجودہ مالک اپنے بلاک چین کی بنیاد پر قائم ڈیجیٹل والٹ میں سے دنیا بھر میں کسی دوسرے کو اثاثہ منتقل کرنا چاہے تو وہ پاس ور ڈ سے محفوظ بھیجنے کے اختیار سے رجسٹرڈ ای میل یا موبائل نمبر پر او ٹی پی کی تصدیق کے بعد منتقل کرسکتا ہے۔ وصول کرنے والا بھی چاہے تو بلاک چین اثاثوں کو شاپنگ کی مد میں رڈیم کرلے یا پھر دیگر بلاک چین اثاثوں کی ٹریڈ میں استعمال کرے جو کمپنی کے ایکس چینج میں دستیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :