بین الاقوامی عربی مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

مدارس کے طلبہ دنیا بھر میں پاکستان کے نمائندے اور نام روشن کررہے ہیں ،مفتی محمدنعیم

منگل 17 اپریل 2018 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کو اعزاز حاصل ، قطر میں منعقدہ چوتھابین الاقوامی عربی ڈبیٹ چیمپین شپ میںپاکستانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،مقابلوں میں 48ممالک کی ٹیموں میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ کو پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ۔گزشتہ چار سالوں سے قطر فاونڈیشن کی ذیلی تنظیم قطر ڈبیٹ کی جانب سے بین الاقوامی اسکول عربی ڈبیٹ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں دنیا بھر سے ٹیمیں شرکت کرتی ہیںاس سال48ممالک کی ٹیموں نے عرب اور غیر عرب 2کٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا ،اس سال جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ ولید حسن، ولی حسن ، طلحہ آصف اورحماد پر پر مشتمل چار رکنی ٹیم نے جامعہ کے استاد مولانا عثمان صادق کی سرپرستی میں عالمی ڈبیٹ میں حصہ لیا ،برازیل ، برطانیہ ، تھالینڈکوہر ایا کر غیر عرب مقابلے میںپاکستانی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، گزشتہ روز ٹیم پاکستان پہنچی جہاں ان کا مدارس کے طلبہ وعلماء نے شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس دینیہ کے طلبہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں قطر ڈبیٹنگ میں طلبہ نے ملک وقوم کا نام روشن کیاہے اگر یہی کسی کالج ینورسٹی یا اسکول سے ہوتے تو آج اعزاز میں ایوان صدر میں پارٹیاں دی جارہی ہوتی،انہوںنے کہاکہ اسی ڈبیٹ سے واپسی پر ترکی کے صدر نے اپنی ٹیم کا خودشاندار استقال کیا لیکن ہمارے ہاں اہمیت ہی نہیں دی جارہی ہے ، انہوںنے کہاکہ یہ پورے پاکستان بالخصوص مدارس دینیہ کیلئے خوشی کی بات ہے عالمی سطح پر ہمارے طلبہ نمایا کامیابیاں حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیںاس موقع پر مفتی محمدنعیم نے طلبہ کیلئے خصوصی انعامات کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

جامعہ کے نائب رئیس مولانا نعمان نعیم نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا، ہمارے لئے فخر واعزاز کی بات ہے کہ جامعہ بنوریہ عالمیہ نی48 ممالک کے درمیان ہونے والے مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دئیے۔

متعلقہ عنوان :