چینی صدر شی کا نظریہ مشترکہ مستقبل کیلئے بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہا ہے ،ممتاز سکالروں کی رائے

امریکہ اور وہاں بر سراقتدار شخص دنیا کو کثیر الجہتی ازم سے یکطرفہ ازم کی جانب دھکیل رہا ہے، ڈیوڈ گوسیٹ

منگل 17 اپریل 2018 18:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) ممتاز سکالروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی تنہائی پسندی، تحفظاتی ازم حتیٰ کے فوجی کارروائیوں کے عالمی اتحاد کو متاثر کرنے کے پیش نظر دنیا کو بنی نوع انسان کیلئے مشترکہ مستقبل والی مشترکہ برادری کے قیام کے لیے صدر شی جنگ پھنگ کی تجویز کے ساتھ قائم رہنے کے کھٹن کام کا سامنا ہے،انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار ہانگ جو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر میںجریدہ چائنہ ڈیلی کے زیراہتمام متعدد سرکاری تقریب،وژن چائنہ کے دوسرے ایڈیشن میں کیا ہے،تقریب کے بعد چائنہ ڈیلی کے اکیسوی صدی کپ قومی انگریزی زبان بولنے کے مقابلے کے 2018 گرینڈ فائنل کی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد ہوئی یورپ،چین فائونڈیشن کے بانی اور بین الاقوامی تعلقات کے ایک ماہر ڈیوڈ گوسیٹ نے کہا کہ یہ تصور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل والی مشترکہ برادری کے بارے میں صدر شی کی تجویز کے حوالے سے ہے،فرق بالکل وضح ہے دنیا میں اس وقت ایک شخص کی قیادت میں ایک ملک ہے ،یہ ملک دنیا میں سب سے بڑی معیشت ہے یہ شخص کثیر الجہتی ازم سے یکطرفہ ازم کی جانب منتقل ہو رہا ہے،جو کہ درست راستہ نہیں ہے،مرکز میں جو کہ سمتبر 2016میں صدر شی کی زیرصدارت جی 20سربرائی کانفرنس کا مقام تھا اندرون و بیرون ملک سے 1500سے زائد سامعین سے خطاب کرتے ہوئے گوسیٹ نے کہا آپ سب جانتے ہیں کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی بات کر رہا ہوں،اپنے خطاب سے قبل گوسیٹ نے کہا کہ امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی طرف سے شام میں فضائی حملوں اور تجارتی کشیدگی جیسے حالیہ ہفتوں میں عالمی صورتحال میں تیزی سے بگاڑ نے دنیا کو اس دہانے پر پہنچا دیا ہے جسیے انہیوں نے’’سرد جنگ2.0‘‘قرار دیا،تاہم انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہے کہ چین اور صدر شی نے دانشمندانہ کردار ادا کئے ہیں اور دنیا کو چاہے کہ وہ بہتر مستقبل کلیئے ہمیں متحدہ کرنے کیلئے اس قوت میں شامل ہو جائے انہوں نے کہا کہ یہ تصور ہمیں منتقسم نہیں بلکہ متحدہ کرتا ہے،فوڈان یونیورسٹی میں غیر ملکی زبانوں اور ادب کے کالج کے نائب ڈائریکٹر لو لی این اور جریدہ چائنہ ڈیلی کے سینئر صحافی گریگ فائونٹین نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل والی برادری کی تعمیر کیلئے ان کے خیالات سے اتفاق کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :