موریطانیہ، ڈاکٹرز کی ہڑتال، طبی سروس کا نظام مفلوج،حکومت بے حسی کا شکار
ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں، حکومت جائز مطالبات بھی پورے کرنے میں ناکام ہو گئی
منگل 17 اپریل 2018 18:59
(جاری ہے)
ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ اسپتالوں میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔
موریتانیہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور کام کے بائیکاٹ کا یہ پہلا اقدام نہیں بلکہ طبی عملہ پہلے بھی احتجاج کرتا رہا ہے۔ صدر مملکت محمد ولد عبدالعزیز نے ڈیڑھ ماہ قبل اپنے مشیر اور وزیر صحت پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی تھی جس کے ذمہ ڈاکٹروں کے مطالبات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنا تھیں۔ صدر نے ڈاکٹروں کو ان کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکا جس کے باعث ڈاکٹر ایک بار پھر ہڑتال پر مجبور ہیں۔ہڑتال کرنیوالے ایک ڈاکٹر محمد سالم ولد ذویب نے کہا کہ صدر کی جانب سے ڈیڑھ ماہ پہلے ان سے ان کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کا عہد کیا تھا مگر ان کے مطالبات پورے نہ ہونے کے باعث وہ ایک بار پھر ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں۔ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، ان کے اقارب کے مفت علاج کی سہولت فراہم کرے، اسپتالوں میں طبی سہولیات کا نظام بہتر بنایائے اور ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی جائیں۔ڈاکٹر ولد ذویب نے کہا کہ اسپتالوں میں طبی سہولیات کا اس حد تک فقدان ہے کہ ڈاکٹروں کے سامنے مریض مررہے ہیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مریضوں کے پاس زندگی بچانے کے لیے دوائی خرید کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے اور موت کے منہ میں موجود مریض کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹر اپنی جیب سے رقم خرچ کرتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.