نیلم ‘بانڈی رینج میں دیودارکے سر سبزو شاداب درختوں کا قتل عام و سمگلنگ عروج پر

منگل 17 اپریل 2018 18:58

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) بانڈی رینج میں دیودارکے سر سبزو شاداب درختوں کا قتل عام و سمگلنگ عروج پر،چھوٹے ملازمین درختوں کو ریوڑیوں کے بھاو فروخت کر کے بھتہ اوپر تک پہنچایا جاتا ہے،بانڈی رہنج سے سمگلنگ ٹیکنکل طریقہ سے کی جاتی ہے جس میں ایک فاریسٹ گارڈ سے لے کر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سمیت کنزویٹر تک ملوث ہوتے ہیں جبکہ حکومتی ایماء بھی شامل ہے جس کی وجہ سے جورا سے لکڑی نہ صرف آزاد کشمیر بھر میں سمگل کی جاتی ہے بلکہ پاکستان میں سمگلنگ کے شواہد بھی موجود ہیں مقامی سطع پہ دیودار کے قیمتی درخت کو 5سو روپے تک بھی فاریسٹ گارڈ فروخت کرتا ہے اور الزام یہ لگایا جاتا ہے ہماری تنخواہوں سے کٹوتی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نیلم ویلی بالخصوص بانڈی رہنج سے دیودار کے درخت ناپید ہو رہے ہیں عالمی ادارہ تحفظ ماحولیات نیلم ویلی کے گھنے سر سبز و شاداب درختوں کے بے دریغ کٹاو کا نوٹس لے پرائیویٹ جنگلات کی آڑ میں رہنج سے درخت تیزی سے محو ہو رہے ہیں حکام و محکمہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے آئندہ چند عشروں تک نیلم ویلی کو خوبصورت بنانے والے جنگلات ختم ہو جائیں گئے جس سے نیلم کا حسن نہ صرف ماند پڑھ سکتا ہے وہاں موسم عدم توازن کا شکار ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :