حکومت نے وزراء کی تعداد میں اضافہ کر کے آزاد کشمیر کے عوام پر دو ارب روپے کاا ضا فی بوجھ ڈال دیا گیا ہے‘

فاروق حیدر کے قول فعل میں تضاد ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے مسلم کانفرنس نیلم کے رہنما ء حبیب اللہ خان کی بات چیت

منگل 17 اپریل 2018 18:58

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مسلم کانفرنس کے رہنما ء حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت نے وزراء کی تعداد میں اضافہ کر کے آزاد کشمیر کے عوام پر دو ارب روپے کاا ضا فی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ فاروق حیدر کے قول فعل میں تضاد ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اس وقت بھی پس پردہ تحریک عدم اعتماد کے لئے جوڑ توڑ کا عمل جا ری ہے۔

تمام اسمبلی ممبران وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ وزیراعظم اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کریں دوبارہ الیکشن میں آزاد کشمیر کی سیاست میں گند دور ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ22 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ کہان گیا احتساب بیورو تحقیقات کرے۔وفاقی نیب آزاد کشمیر حکومت کی مبینہ لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے بنی گالہ کے محلوں اور وائٹ ہاوسز کی منی ٹریل حاصل کرے۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان کی طرف سے ہائی کورٹ میں سیاسی ججون کی تقرریوں کو روکنا خوش آئند ہے۔ آزاد کشمیر عدلیہ نئے ججز کی تعیناتیوں کے لئے غیر جانبداراورلائق میرٹ پر پورا اترنے والے وکلاء جوکہ سیاسی وابستگیوں سے پاک ہوں ان کے نام جسٹس کے لئے تجویز کئے جائیں۔مسلم لیگ ن کے سیاسی کھڑبچھوں کو اہم کلیدی عہدوں پر تعینات کرکے ریاست کا بیڑا غرق نہ کیا جائے حکومت نے جو لوٹ مار کی ہے ایک ایک پائی ان کے پیٹ پھاڑ کر واپس کی جائے گی۔