ثمر فائونڈیشن سیاسی نہیں رفاعی ادارہ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت ،غریب متوسط ،بے سہارا،نادارد افراد کی مدد کرنا ہے

چیرمین ثمر فائونڈیشن آزاد کشمیر چوہدری ثمر سراج کی بات چیت

منگل 17 اپریل 2018 18:58

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) چیرمین ثمر فائونڈیشن آزاد کشمیر چوہدری ثمر سراج نے کہا ہے کہ ثمر فائونڈیشن سیاسی نہیں رفاعی ادارہ ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت ،غریب متوسط ،بے سہارا،نادارد افراد کی مدد کرنا ہے۔جہا ں سیاسی جماعتیں اور حکومتیں کام کرنے سے گریزاں ہیں وہاں ثمر فائونڈیشن کام کررہی ہے۔نیلم ویلی کے ایسے مسائل جنہیں سیاستدان حل نہیں کرسکے انہیں ثمر فائونڈیشن حل کررہی ہے۔

سیاسی لیڈر شپ ثمر فائونڈیشن کیخلاف پروپیگنڈوں سے باز رہے ۔ثمر فاونڈیشن نے مختصر عرصہ میں متعدد ترقیاتی کام کیے ہیںاور بیشتر ایسے لوگوں کی مدد کی ہے جنہیں حقیقی معنوں میں ضرورت تھی ۔گائوں سالخلہ میں 02 کنڈل شاہی میں مکانا ت ایک مکان جو جل کر راکھ بن چکے تھے متاثرہ خاندانوں کو50/50ہزار روپے نقد امداد فراہم کی،لیسواء میں سیلاب متاثرین کو نقدی امدادی رقم فراہم کی چلہانہ، کیاں شریف میں سکولوں کی عمارات کی تعمیر،نیلم پریس کلب کے شیلٹر کی تعمیر کے لیئے نقدی مالی امداد،غریب نادارد افراد کے لیئے خصوصی پیکج جن میں گائوں اسلام پورہ میں تین نابینا بہن بھائیوں کی تاحیات کفالت،08یتیم بچوں کے جملہ تعلیمی اخراجات،جشن عید میلاد النبیﷺ کے پروقار تقریب کے موقع پر08خوش نصیوں میں عمرہ کے ٹکٹ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

مستقبل میںنیلم ویلی کے اندر تین ایمولینس فراہم کی جائیں گئی جن میں ایک ایمولینس شاردہ ، دوسری بالائی نیلم اور تیسری لوئر نیلم،جبکہ گائنا کالوجسٹ کی فراہمی کے لیئے بھی کوشش کریں گے۔ثمر فائونڈیشن کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں صرف فلاحی کاموں میں حصہ لے رہی ہے ،فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سیاست نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی ڈکٹیشن قبول کریں گئے ۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ثمر سراج نے کہا کہ ثمر فائونڈیشن کسی ڈونرز سے تعائون حاصل نہیں کررہی اور نہ ہی کسی سے تعائون مانگا ہے ثمر فائونڈیشن کا نٹ ورک پورے آزاد کشمیر میں بڑھایا جارہا ہے آزاد کشمیر مظفرآباد ڈویژن کے مختلف علاقہ جات میں تعلیمی ادارہ جات کی عمارات کی تعمیر کی ہے چناری، نیاز پورہ میں سکولوں کی عمارت تعمیر کی ہیں۔

مذید جہاں ضرورت پڑی بلا تخصیص کام کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری ثمر سراج نے کہا کہ نیلم ویلی کے عوام پر عرصہ 50سالوں سے حکومت کرنے والوں نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا نہیں کیا۔نیلم ویلی میں تعلیمی نظام زبوں حالی کا شکار ہے ۔بیشتر علاقہ جات میں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے۔تعلیمی ادارہ جات کی عمارات نہ ہونے سے طلباء کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔

بیشتر دور افتادہ علاقہ جات میں ہسپتال اور ڈاکٹرز نہیں ۔ نیلم سے بجلی بیرون علاقہ جات میں سپلائی کی جاتی ہے لیکن نیلم ویلی کے علاقہ جات بجلی کی سہولت سے محروم ہیں ۔رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں،نیلم ویلی کو صرف سیاسی چراگاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے عوام سے ووٹ حاصل کرکے عوام کی پرسان حالی نہیں کی جارہی ۔ہم نے صرف اللہ تعالیٰ کی رضااور خوشنودی کے حصول کے لیئے کام کررہے ہیں اللہ نے ہم سے مظلوم ،بے سہارا، نادارد اور بے کس افراد کی بھلائی کا کام لیا ہے اور مذید ہم سے یہ کام لے گا۔

نیلم ویلی کی سیاسی لیڈر شپ ہمارے کاموں پر تنقید کررہی ہے ہماری فائونڈیشن کو سیاسی شوظاہر کررہی ہے ہم واضح کرتے ہیں کہ جب تک ثمر فائونڈیشن قائم ہے یہ غیر سیاسی پلیٹ فارم رہے گئی ۔سیاست کا کوئی شوق نہیں اللہ تعالیٰ نے سیاستدانوں سے بڑھ کر عزت مقام و مرتبہ دیا ہے ۔الیکشن لڑنا ہر شہری کا جمہوری حق ہے ۔سیاست کا مقصدعوام کی خدمت ہے موجودہ سیاسی نظام عوام کی خدمت کے بجائے ذات کی خدمت میں مصروف ہے اس لیئے اس نظام کیساتھ چلنا مشکل ہے ۔

ثمر فائونڈیشن کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والوں نے عوام سے مینڈیٹ لیکر عوامی مینڈیٹ کو ہمیشہ پائوں تلے روندا اس وقت بھی نیلم ویلی کے عوام کے 80فیصدمسائل حل طلب ہیں غریب کو دبوچا جارہا ہے جبکہ امیر کو امیر تر بنایا جارہا ہے کھڑ پینچ اور عیاش پرست طبقہ غریبوں پر حاوی ہے عوام کے خون پسینے کی کمائی سے عیاشیاں کی جارہی ہیں۔نیلم ویلی کے قدرتی وسائل جڑی بوٹیوں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے نیلم ویلی کے جنگلات کاقتل عام کیا جارہا ہے سمگلنگ کی جارہی ہے حکومت اور ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثمر سراج نیلم ویلی کا بیٹا ہے اپنی زاتی کمائی کے زریعے نیلم ویلی کے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے جس میں عوام کا تعائون چاہیے ثمر سراج نہ بلیک میلر ہے اور نہ کسی کو بلیک میلنگ کرنے دے گا۔

متعلقہ عنوان :