تاجر برادری قوت ہمارے ساتھ کھڑی ہے‘مشکل حالات میں تاجروں کے حقوق کیلئے جہدوجہد کی ‘آئندہ بھی اس جہدوجہد کو جاری رکھوں گا‘

چور دروازے سے تاجروں پر کسی طاقت کو مسلط نہیں ہونے دونگا چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

منگل 17 اپریل 2018 18:58

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر برادری قوت ہمارے ساتھ کھڑی ہے ۔مشکل حالات میں تاجروں کے حقوق کے لیے جہدوجہد کی ہے ۔آئندہ بھی اس جہدوجہد کو جاری رکھوں گا ۔چور دروازے سے تاجروں پر کسی طاقت کو مسلط نہ پہلے ہونے دیا ہے اور نہ ہی اب کس کو شب خون مارنے کی اجازت دیں گے ۔

شہر کی 95فصید تاجر برادری ہمارے ساتھ ہے ۔تاجروں کے الیکشن ہر حال میں ہونگے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ ماضی میں تاجروں کے نام پر ذاتی مفادت حاصل کرنے والے اب پھر تاجروں کا نام استعمال کر کے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔تاجر برادری ایسے مفاداتی ٹولے کو مسترد کر چکی ہے ۔تاجروں کے الیکشن میں حقیقی نمائندے سامنے آئیں گے اور میرپور شہر میں پہلی بار تاجروں کے الیکشن کے لیے ایک مضبوط باڈی کا قیام عمل میں آئے گا ۔ان ٰخیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجر برادری میرا سرمایہ ہے ۔میرا جینا مرنا تاجر برادری کے ساتھ ہے ۔